ق*لورالائی میں پرائس کنٹرول کمیٹی بے اثر دوکانداروں نے من پسند ریٹ مقرر کر دئیے

ً ایک ہفتہ میں دوبار الگ الگ نرخ نامہ جاری، اسسٹنٹ کمشنر بوری نے گوشت مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

ٓلورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) لورالائی میں پرائس کنٹرول کمیٹی بے اثر دوکانداروں نے من پسند ریٹ مقرر کر دئیے ایک ہفتہ میں دوبار الگ الگ نرخ نامہ اسسٹنٹ کمشنر نے جاری کیا اسسٹنٹ کمشنر بوری نے گوشت مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہے جس پر عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں نام نہاد تاجر تنظیم کے کہنے پر اسسٹنٹ کمشنر بوری نے مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے بجائے رمضان آنے سے پہلے غریب عوام کو زخیر ہ اندوزوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا لورالائی کے عوام خصوصا محنت مزدوری کرنے والے غریب لوگ جو ہفتے میں ایک دن اپنے بچوں کیلئے گوشت لے جاتے تھے اب وہ مہینے میں ایک دن گوشت لے جائیں گا۔

(جاری ہے)

پہلے نرخنامے میں بڑا گوشت ہڈی والے کے فی کلو 320روپے تھااور بغیر ہڈی والی400سو روپے کلو تھا اسسٹنٹ کمشنر بوری نے ایک نام نہاد تاجر تنظیم کے کہنے پرہڈی والے گوشت کے قیمت350اور بغیر ہڈی والے گوشت کے قیمت 400سو سے بڑھا کر 450 روپے کردیاجس پر لورالائی کے سماجی تنظیم سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور ان کو لورالائی کے عوام پربغیر مہنگائی لورالائی میں گوشت کے قیمت میں 30اور 50روپے بغیر کسی وجہ بڑھا دیا تو اسسٹنٹ کمشنر بوری نے ہڈی والے گوشت 350کے بجائے 330اور بغیر ہڈی والے گوشت کو450کے بجائے 410روپے مقرر کیا تین دن کے بعد پھر گوشت کے ریٹ 330سے بڑھا کر 350اور بغیر ہڈی کے 410 سے بڑھا کر 420روپے کر دیا ان کے ساتھ لورالائی کے ہوٹلوں میں غیر معیاری کھانے تیار ہوتے ہے جو انسانوں کیلئے مضر صحت ہے انہوں نے کمشنر ژوب ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی سے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر بوری کے لورالائی کے عوام کے ساتھ جو رویہ ہے اس کے سختی سے نوٹس لے اور اس سے ظاہر ہوتے ہے کہ وہ منافع خوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے اور رمضان میںمہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات کریںاور عوام کو ان ظالموں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑے ورنہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں