سیشن جج لورالائی منیر احمد مری کی عدالت نے قتل کیس میں ضمانت کا محفوظ فیصلہ سنادیا.

بدھ 24 اپریل 2019 22:09

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) سیشن جج لورالائی منیر احمد مری کی عدالت نے قتل کیس میں ضمانت کا محفوظ فیصلہ سنادیا.سیشن کورٹ لورالائی نے صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دمڑ کا قتل کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی.نورمحمد دمڑ پر سنجاوی تھانے میں قتل اور اقدام قتل کے دو مقدمات درج ہیں.

(جاری ہے)

درج شدہ مقدمات میں قتل کا مقدمہ 26/012 دفعہ 302 کے تحت درج ہوا ہی.جبکہ اقدام قتل کا مقدمہ بھی سنجاوی تھانے میں 12/012 دفعہ 324 کے تحت درج ہوا ہی.نورمحمد دمڑ کی جانب سے کیس کی پیروی کامران مرتضی ایڈوکیٹ نے کی جبکہ استغاثہ کی جانب سے ڈی اے کمال خان عدالت میں پیش ہوئی.نورمحمد دمڑ کے خلاف سنجاوی تھانے میں 2012 میں دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج ہوئے تھی.جسکے بعد نور محمد دمڑ قبل از گرفتاری ضمانت پر تھا۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں