لورالائی۔چیف سیکرٹری بلوچستان کا ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا دورہ،ڈی ایچ او،ایم ایس کی غیر حاضر ی پر برہمی کا اظہار

بدھ 11 ستمبر 2019 18:27

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغرنے لورالائی کے ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کے دوران ڈیوٹی پرڈی ،ایچ ،او اورایم ،ایس دونوں غیر حاضر تھے جس پر چیف سیکرٹری نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ جب ہسپتال کے ذمہ دار ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونگے تو ہسپتال اور محکمے کی کار کر دگی پر تو سوالات اٹھے گے اور دوسری طرف ہسپتال میں ہر جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص حمزہ زئی ڈپٹی چیئرمین فقیر محمد جلالزئی ۔

نجیب اللہ کدیزئی،خیر اللہ شبوزئی سینئر معاون اول انجینئر اور نگزیب کاکڑ ،غفور کبزئی ،عبدالباقی جلالزئی نے کہا کہ لورالائی ہسپتال کوگذشتہ دوماہ میں سابقہ ایم ایس نے انتھک محنت کر کے بحال کیا اس سے پہلے ہسپتال میں مریضوں کوئی سہولیت میسر نہیں تھی سیکرٹری صحت نے ایک ماہ میں دو دفعہ ڈی، ایچ ،او اور ہسپتال کے ایم، ایس کو ٹرانسفر کیا جس پر لورالائی کے عوام نے سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہ جو لوگ کام کرتے ہیں ان کو کام کر نے نہیں دیا جاتا اب نئے ڈی، ایچ ،او اور ایم، ایس کو لایا گیا جنھوں نے حاضری رپورٹ دے کر واپس اپنے گھروں کو چلے گئے اگر یہی صورت حال رہی تو اس کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری صحت نے ایم ،پی ،اے کے کہنے پر لورالائی ہسپتال کو چلنے نہیںدے رہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ سیکرٹری صحت کے اس ظالمانہ روئیہ کا فوری نوٹس لیں اورڈی، ایچ ،او ا ور ایم، ا یس کو دوبارہ پوسٹوں پر تعینات کریں جو پہلے بھی ڈیوٹی کوبخوبی سرانجام دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں