بھارت نے امن کے بجائے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ جنگ بھارت کی تباہی کا باعث بنی گی،سردار محمد یعقوب خان ناصر

پاکستان ایک ازاد اور خود مختیار ملک ہے ہم اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ، مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:32

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) مسلم لیگ این کے مرکزی رہنما سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے امن کے بجائے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ جنگ بھارت کی تباہی کا باعث بنی گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ازاد اور خود مختیار ملک ہے ہم اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی کشمیر کے مسئلہ پر کوئی ٹھو س بات اور حکمت عملی سامنے نہیں ارہی ہے جو پارلیمنٹ کی سپریم میسی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اسمبلی سے بلز پاس کرنے کے بجائے زیادہ کام ارڈینینس سے چلا رہی ہے بیس کروڑ عوام کے نمائندہ پارلیمان کو بائی پاس کرنے کا مطلب ہے کہ اسکی کوئی اہمیت حکومت کے ہاں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں بے روزگاری نے نوجوانوں کے گھروں میں ماتم مچا رکھی ہے بجلی گیس سمیت ہر چیز کو مہنگا کیا جارہا ہے بیرون ملک سے بھی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے جس سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مزید منی بجٹ بھی مستقبل میں لانے کا پلان بنا رہی ہے حکومت نے ادویات میں اضافے کے واجبات ابتک دواء ساز کمپنیوں اور عوام کو فراہم نہیں کیئے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کے بجائے مہنگائی کے ہاتھوں زلیل کیا جارہا ہے پی ٹی ائی کی حکومت اس وقت صرف بی این پی مینگل اور ایم کیو ایم کے سہارے قائم ہے انکے بھی تحفضات حکومت نہیں سن رہی جس سے یہ حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اخلاقی طور پر اقتدار چھوڑ کر ملک میں مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کرے انہوں نے کہ الیکشن کمیشن کے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کے خلاف حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل اور اعلٰی عدلیہ سے رجوع کرنا ائین کی خلاف ورزی ہے اس سے حکومت اور الیکشن کمیشن میں ایک اور نئی جنگ شروع ہو سکتی ہے جو کہ ملک کیلئے نیگ شگون نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اب بھی اپوزیشن کو کشمیر کے نازک ترین صورتحال پر اعتماد میں نہیں لے رہے ہیں جس سے کشمیر یوں کی جدوجہد ازادی کو نقصان پہنچ سکتا ہے کشمیر پر ہمیں سیاست نہیں چمکانی چاہیے انہوں نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اپنا کردار ادا کر کے کشمیر کے دیرنہ مسئلہ کا پائیدار حل نکالے ورنہ دونوں ممالک کے درمیان ا یٹمی جنگ چھیڑنے کا امکان ہے جس سے دونوں ایٹمی ممالک کا بہت زیادہ نقصان ہو گا امن کی بات بیسٹ اپشن ہونی چاہیے پی ایم ایل ن بھی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ حکومت کے خلاف تحریک چلانے میں بھر پور تعاون کریگی

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں