فوج کے سالار اور حکومت باڈر کھول دے ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے،مولانا عبدالقادر لونی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:49

ٰلورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی کنونیئر و صوبائی امیر حضرت مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ فوج کے سالار اور حکومت باڈر کھول دے ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے لورالائی میں بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا اصولی موقف ہے وہ پوری دنیا میں امن چاہتی ہے اور ملکی حالات پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہے امریکہ اسرائیل اور انڈیا مسلمانوں کے ہمیشہ سے دشمن ہیں وہ مسلمان ملکوں کو آپس پیں لڑا رہے ہیں امریکہ اسرائیل انڈیا کے ساتھ ملکر کشمیری مسلمانوں پر ظلم کر پہاڑ توڑ رہے ہیں گذشتہ ڈیڈھ ماہ سے جموں کشمیر میں غیر اعلانیہ کرفیو لگا ہوا ہے کشمیر کے مسلمان اپنے گھروں میں قیدیوں کی طرح زندگیاں گذار رہے ہیں نہ ہی انکے پاس اناج ہے اور نہ ہی ادویات ہیں اس مسلے پر او آئی سی کی خاموشی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اورانکی خاموشی انکی حمایت کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے سعودی اور ایران کے مسلے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک ان کے درمیان اپنا کردار ادا کریں جنگ مسلے کا حل نہیں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے اور انکی ہر قسم کی جانی ومالی تعاون کے لئیے ہمہ وقت تیار ہے ہمارے مجاہدین اور فدائین اشارے کے منتظر ہیںانہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل، افغانستان عراق برما کے مسلمانوں کے خلاف اپنی گھناونی سازشیں بند کرئے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت بھی ایک سال سے زائد کا عرصہ گذرنے کے بعد مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیںغریب دو وقت کی روٹی کا محتاج ہو رہا ہے اور بے روزگاری حد سے بڑھ گئی ہے امن وامان کی حالت انتہاہی مخدوش ہے ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدوں کا وفا نہیں کر سکی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے کوٹے پر عمل درآمد کرئے اور بلوچستان کو ملازمتیں فراہم کرئے اور بلوچستان کے تمام علاقوں کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے بلوچستان کی عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے صوبائی حکومت بھی مکمل طور پر ناکام حکومت رہی ہے بلوچستان میں تمام ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں صوبائی وزرا صرف اپنی جیبوں کو بھرنے میں مصروف ہیں سی پیک کا منصوبہ بھی عوام کے لئیے فائدہ مند ثابت ہوتا نظر نہیں آتا وفاقی حکومت سی پیک کے تحت ریلوے ٹریک اور دیگر کاموں کو فوری طور پر اسپر کام شروع کرئے انہوں نے نیب حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث تمام وزرا کے خلاف کاروائی کرئے دوران بریفنگ صوبائی کنونیر مفتی شفیع الدن ضلع لورالائی کے سالارمولانا سید عالم،ضلعی خازن محمد زمان،عبدالحمیداور عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں