فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا مقصد ملک دشمن قوتوں کو خوش کرناہے ، تحریک انصاف بلوچستان

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:48

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے مرکزئی کمیٹی کے ممبر قادر خان کاکڑ،رحیم خان لونی ،شہریار خان موسی خیل،سردار تاڑرن حمزہ زئی، حبیب الرحمن کبزئی،عبدالجبار خان لغاری،ایوب ترین اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے آزادی مارچ کی کا اصل مقصد دشمن ملکوں کو خوش کرنے اور آزادی مارچ کا مقصد ملک میںافراتفری پھیلا کر عوام کی نظریں کشمیر سے ہٹھانے کے ایک گہری سازش ہے انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب 10 سال تک خود کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہے اور اس دوران بھی انہوں نے کشیر کی عوام اور کشمیر کی آزادی کے لئے ایک تقریر تک نہیں کی انہوں نے کہا کہ اس وقت سارے اسلامی ممالک جانتے ہیں کہ پاکستا ن کی عوام اور بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہوکر کشمیر کی آزادی کی بات کر رہے ہیں اور جو مشن اٹھایا ہوا ہے اس سے تمام اسلامی ممالک میں کشمیر کی آزادی کے لئے نئی روح پھونک دی ہے اور اسلامی ممالک بھی کشمیر کی آزادی کے لئے آواز بلند کرتے نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی قوم جانتی ہے کہ مولانا صاحب کو 60 سالہ حکومتوں میں پہلی بار اقتدار سے باہر رہنا پڑ رہا ہے اس وجہ سے دشمن ملک کے اشاروں پر یہ سب کچھ کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور عوام کی جانب سے یہ مارچ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے انشااللہ آزادی مارچ مارچ سے پہلے کسی اور مارچ میں تبدیل ہو جائے گا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں