بلوچستان یونیورسٹی میں اسکینڈل کے شفاف انکوائری کرانے تک وائس چانسلر اور اس میں ملوث افراد کو معطل کیا جائے ، سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی و دیگر تنظیموں کا مطالبہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات ہراسگی کاجو اسکینڈل ہوا اس کے جوڈیشل انکوائرئی کرائی جائے ۔ان خیالات کا اظہار لورالائی یونیورسٹی کالج کے طلباء سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں جو اسکینڈل ہوا ۔

(جاری ہے)

اس کے شفاف انکوائری کرانے تک وائس چانسلر اور اس میں ملوث افراد کو معطل کیا جائے ان کی موجودگی میں صاف اور شفاف انکوائرئی ممکن نہیںہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے اس میں اسطرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ اگر اس طرح کے واقعات کاراستہ بروقت نہ روکا گیا تو کوئی بھی شخص یونیورسٹی میں اپنی بچیوں کو تعلیم کیلئے نہیں آنے دینگے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں