لورالائی پولیس اور انتظامیہ کا عوام کی جانب سے دفعہ144 کی مسلسل خلاف ورزی پر صبر کا پیمانہ لبریز ، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے والے درجنوں افراد کو دھر لیا گیا

پیر 30 مارچ 2020 23:27

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) لورالائی پولیس اور انتظامیہ کا عوام کی جانب سے دفعہ144 کی مسلسل خلاف ورزی پر صبر کا پیمانہ لبریز کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ایس ایس پی لورالائی محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر لورالائی پولیس اور ضلعی انتظامیہ فل ان ایکشن موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے والے درجنوں افراد کو دھر لیا بازار میں رش بنانے والوں تین سے زیادہ افراد کے خلاف بھی کاروائیاں تیز درجنوں افراد پولیس اسٹیشن میں مہمان بنا دئیے گئے بازار میں غیر ضروری دکانیں موبائل ،حمام ، مٹھائی،نسواراور غیر ضروری جنرل اسٹور کی دکانیں وغیرہ کے خلاف بھی کاروائیں کرتے ہوئے دکانیں بند کرا دیں اور دکانداروں کو گرفتار کر لیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر لورالائی سلیم خان کاکڑ، ایس ایس پی لورالائی محمد جواد طارق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئیے کئیے جانے والے لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مذید سخت قدم اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ چھپ کر غیر ضروری دکانیں چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور انکی دکانیں بھی سیل کر دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس عوام کی خادم ہیں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئیے لاک ڈاون کا فیصلے کامقصد عوام کو کرونا جیسی موزی مرض سے بچاناہے ہر فرد خود اوراپنے بچوں کو گھروں میں رکھیں اور انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ضروری کام کے سلسلے میں ماسک وغیرہ پہن کر گھروں سے نکلیں فالتو گھومنے پھرنے سے گریز کریں ایک قیمتی جان پورے خاندان کا سہارا ہوتی ہے دریں اثنا گذشتہ روزاسٹنٹ کمشنر لورالائی سلیم خان کاکڑ نے ایف سے اور لیویز فورس کے ہمراہ تورخیزی ڈیم میں پکنک منانے والے درجنوں افراد کو وارننگ دیکر انکی ٹرانسپورٹ کو قبضے میں لے لیا یاد رہے لاک ڈاون اور دفعہ144کی وجہ سے لوگ پکنک یا کھیلوں کے میدانوں میں نظر آتے ہیں ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں