کورونا وائرس کے خلاف ہم نے حکومت کے ساتھ ملکر جنگ لڑنی ہے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

یہ انسانیت کو بچانے کا وقت ہے ،وباء کے آگے آج ہم نہ ڈٹے تو لاکھوں جان لقمہ اجل بن سکتے ہیں،رہنماء مسلم لیگ (ن)

منگل 31 مارچ 2020 21:35

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) مسلم لیگ این کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہم نے حکومت کے ساتھ ملکر جنگ لڑنی ہے یہ انسانیت کو بچانے کا وقت ہے وباء کے آگے آج ہم نہ ڈٹے تو لاکھوں جان لقمہ اجل بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی مدد کرنا ہماری اخلاقی زمہ دادری ہے اور اسلام بھی ہمیں تکلیف میں ایک دوسرے کی مدد کا درس دیتا ہے اس مقصد کیلئے میں نے بھی لورالائی دکی اور دیگر علاقوں میں لاچار غریب اور وباء کی وجہ سے محنت مزدوری سے محروم رہنے والوں کیلئے راشن کا انتظام کیا ہے اور سروے کے بعد انمیں اشیاء تقسیم کرونگا انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وائرس سے کسی حد تک محفوظ رہ سکتا تھا لیکن وفاقی حکومت نے تفتان بارڈرز کو سیل کرنے کے بجائے زائرین کو کھلے عام ملک میں چھوڑ دیا جسکی وجہ سے پورے ملک میں وائرس پھیل گیا ایران میں ہی انکا علاج کرنے کے بعد وہ ملک اجاتے تو ہمارا ملک اس جان لیواء وائرس سے محفوظ رہتا انہوں نے کہا کہ چین کے شہر ووہان میں بھی تو ہمارے پانچ سو طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں انھیں انکی خواہش کے باوجود ملک میں نہ آنے دیا گیا جو کہ اچھی بات تھی آج وہ وائرس سے محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس مشکل وقت میں بھی اپوزیشن کو نظر انداز کر رہی ہے وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی بلاچستان کو چاہیئے کہ وہ اپوزیشن کو ان بورڈ لیتے ہوئے فوری طور پر اے پی سی طلب کرکے تمام تر حقائق اور نازک صو رتحال سے اگاہ کرے اور ایک مشترکہ حکمت عملی اپنا کر کورونا ء کے خلاف ملکر کام کرنے کا آغاز کریں پوری دنیا میں حکومت اپوزیشن اور عوام ایک پیج پر ہیں لیکن افسوس کے پاکستان میں ہم آج بھی تقسیم در تقسیم ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وقت جاگنے ہمت اور حوصلے سے کام کرنے کا ہے ہم اسی طرع سوئے تو وائرس پورے ملک کو تباہی سے دو چار کر دیگا انہوں نے کہا کہ حکومت چین کے تجربے سے استفادہ حاصل کرے اور وائرس کے روک تھام کیلئے ماسک سینیٹائزر اور دیگر ضروری آلات در آمد کرے تاکہ ہمیں اسکی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے عوام طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں اور احتیاطی تدا بیر پر عمل پیرا ہوں معمولی غفلت سے بھی ہماری جان جاسکتی ہے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں