8 جولائی 2020 تا14 جولائی 2020 تک لورالائی شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کی جائیگی،علی محمد زہری

بدھ 1 جولائی 2020 21:39

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء)چیف آفیسر لورالائی علی محمد زہری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں اس وقت آوارہ کتوں کی بہتات ہے اور آوارہ کتے بچے بوڑھوں کو کاٹ بھی رہے ہیں انہوں نے کہا کہ8 جولائی 2020 تا14 جولائی 2020 تک لورالائی شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کی جائیگی انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پالتو کتوں کو دوران مہم حفاظت کریں اور اپنے گھروں میں باندھ کر رکھیں ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں