قبائل و سیاسی مشران اور نواب ہمارے لئے انتہاہی قابل قدر ہیں،جہاندادشاہ گران کاکڑ

بدھ 1 جولائی 2020 23:43

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء)ممتاز سیاسی و تاجر رہنماء جہاندادشاہ گران کاکڑ نے اپنے ایک مذمتی بیان میںمیں کہا کہ قبائل و سیاسی مشران اور نواب ہمارے لئے انتہاہی قابل قدر ہیں اور انکی ملک اور قوم کے لئے اہم خدمات ہیںگذشتہ روز چمن میںایک دھرنے میںکچھ عناصر کی جانب سے قبائلی و سیاسی مشران کے خلاف نا زیباء الفاظ استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںایسے لوگوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی ہے نام نہادجرگے کو عوام نے اچھی طرح پہچان لیا ہے سیاسی و قبائلی مشران اور پشتون قوم کے نواب محمد ایاز خان جوگیزئی ہم سب پشتونوں اور بلوچوں میں بہت احترام رکھتے ہیں انکے خلاف نازیبا الفاظ ہمارے برداشت سے باہر ہیںانہوں نے کہا کہ نام نہاد لالانے جس طرح ہمارے پشتون اولس کے مشران اور نوابوں کی توہین اور بے عزتی کی ہے کسی نے آج تک نہیں کی جسکو پشتون قوم کبھی معاف نہیں کریں گے جسکا جواب دینا بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں