حکومت عوام کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ،حا جی محمد خان طور اتما نخیل

ستر سالوں سے زائد کے مسائل ہمیں ورثے میں ملے جسکو حل کرنے کیلئے بڑے وسائل درکار ہوتے ہیں، وزیر صنعت وحرفت بلوچستان

جمعرات 2 جولائی 2020 17:38

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ،صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ستر سالوں سے زائد کے مسائل ہمیں ورثے میں ملے جسکو حل کرنے کیلئے بڑے وسائل درکار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت تعلیم پانی روزگار اور مواصلات کی سہولتوں کی فراہمی پر صوبائی حکومت اربوں روپے کا بجٹ خرچ کررہی ہے ظاہر ہے اسکے ثمرات کچھ سالوں بعد ہی ظاہر ہونا شروع ہونگے انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں کرپشن نہیں ہونے دونگا عوام کے پیسوں میں خردبرد کا دور اب نہیں رہا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے ساری دنیا کی صورتحال بدل کر رکھ دی ہے جس میں ہم بھی شامل ہیں کورونا وباء سے پاکستان کی معاشی حالت کو بھی دھچکہ لگا قوم نے اس مشکل کی گھڑی میں بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کا بھر پور ساتھ دیا جس پر مجھے فخر ہے انہوں نے کہا کہ کورونا لا علاج مرض ہے کورونا وائرس کا واحد علاج انسانوں کو چھ فٹ کے فاصلے میں رہنا ہے اور بلاضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے جو بیس نقات طے کیئے ہیں اسپر علماء سمیت ہر ایک کو مکمل عمل درآمد کرنا ہے ہماری زندگی بڑی قیمتی ہمارے وسائل انتہائی محدود ہیں کورونا وائرس کے کیسز ابتک ضرور کم ہیں لیکن ہم نے ہر وقت احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے حالیہ اپنے بجٹ میں کورونا کے تدارک کیلئے اٹھ ارب روپے مختص کر کیئے ہیں اور وفاق و صوبائی حکومت نے کروڑوں روپے کے کئی دیگر ریلیف پیکجز عوام اور متاثرہ گھرانوں کے افراد میں تقسیم کیئے ہیں اور اسی طرع وفاقی حکومت کے احساس کفالت پرگرام اور احساس ایمرجنسی کیش کے تحت بھی کروڑوں روپے صوبے کے غریب خاندانوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے یہ کام صرف حکومت کا نہیں ہے بلکہ اسمیں ہر شہری اور خاص کر مخیر حضرات اپنا ضروری حصہ دیکر مخلوق خدا کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی بڑی قیمتی ہے اسکا خیال ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم ایک مشکل صورتحال سے دو چار ہے خاص کر مزدور طبقہ بے روزگار ہو چکا ہے جسکا حکومت کو احساس ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں نے ز مہ دار ی کا ثبوت نہ دیا تو حکومت لاک ڈوان کو مزید سخت کرنے پر غور کریگی ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں