ش*لورالائی میں مون سون سیزن شروع، بڑے نالوں پر بااثر افراد نے پلازے بنا لئے

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

3لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے نکاسی آب کے لئے دو بڑے جکشن نالوں پر بڑے بڑے پلازوںاور بااثر افراد نے نالوں کے اوپر قبضے کر کے نالوں کو مکمل بند کر رکھا ہے جسکی وجہ سے پانی نالوں کے بجائے شہر میں داخل ہو جاتا ہے اور آس پاس کے کچے مکانوں کے مکینوں کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے ایک جنکشن نالہ لیویز لائین سے ہوتا ہوا باچا خان چوک کی طرف نکلتا ہے نالوں پر قبضوں کی وجہ سے چند سال قبل بارشوں کے پانی نے پولیس لائن کو کو مکمل تباہ کر دیا تھا دوسر اجنکشن نالہ تحصیل روڈ ہسپتال روڈ اور کاکڑی مسجد روڈ سے گذرتا ہے جسکو پچھلی حکومت میں سی ایم پیکج سے ملنے والی 80 کروڑ روپے کی رقم سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بغیر لیول اور بغیر نقشے کے تعمیر کیا گیا ستم ظریفی کی بات تو یہ ہے کہ نکاسی آب کے لئیے تعمیر کئیے گئے نالے کو تعمیر کے بعد بغیر صفائی کے اسکے اوپر چھت ڈال دی گئی اور نالہ اندرسے کچرے سے بھرا پڑا ہے صرف اپنی کمیشن کے لئیے سب اوکے قرار دے دیا گیا اس جون میں بھی باقی رقم نکالنے کے لئیے انتہائی ناقص کام کر کے ٹف ٹائلیں سائیڈوں سے سینمٹ لگا کر بھاری رقم خرد برد کی گئی عوامی حلقوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی نالوں کی صفائی کی مدمیں لاکھوں روپے نکلواتی ہے اورحالیہ جون میں بھی نالوں کی صفائی کی مد میں رقم نکلوائی گئی ہے اور نالے صفا نہیں کروائے جا رہے ہیں عوامی حلقوں نے فوری طور پر مین جکنشن نالوں کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے صفائی نہ ہونے کی صورت میں کوئی بڑا سانحہ جنم لے سکتا ہے عوامی حلقوں نے ایک بار پھر سے چیف سکیرٹری اور نیب بلوچستان سے اس ناقص کام کرنے اور خرد برد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں