ڈ* ٹیچنگ ہسپتال لورالائی فعال ہو گیا ،ڈاکٹرز ڈیوٹی پر آنا شروع ہو گئے

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

Qلورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) ٹیچنگ ہسپتال فعال جس میں اپریشن شروع ہوچکے ہے ان کے ساتھ میل فی میل ڈاکٹر کو ڈیوٹی پر آنا شروع ہوگئے شبعہ حادثات میں سولر سسٹم لگا کر تاکہ مریضوں کو چوبیس گھنٹے بجلی کے سہولیت میسر ہوان کے ساتھ ایک اور ایمبولینس ہسپتال کو مل گیایہ سب آل پارٹیزمیں شامل جماعتوں ،سٹیزن ایکشن کمیٹی،مرکزی انجمن تاجران کے محنت کا نتیجہ ہیں۔

(جاری ہے)

آل پارٹیز کے اجلاس سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زکریا ملازئی پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عالم جان حمزہ زئی ،مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر حاجی صابرکدیزئی،سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص حمزہ زئی، قبائلی رہنما کمانڈر شاہ محمد زخپیل ،تحرسیک انصاف کے رہنما امین اللہ،کاکڑ جمہوری پارٹی کے ضلعی سیکرٹری یوسف کاکڑ،ڈپٹی چیئرمین فقیر محمد جلالزئی،ممبر قومی جرگہ سردار نذر محمد ناصر سردار نصیب اللہ زخپیل کریم ناصر،شادی خان ناصر نے کہا کہ آل پارٹیزمیں شامل جماعتوںسٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی ،مرکزی انجمن تاجران کے جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ لورالائی کے بند ہسپتال کو فعال کیا اگر ایسی طرح ہمارے اتحاد واتفاق تھا تو لورالائی کے عوام کے بنیاد مسئلے جلد حل ہونگے ژوب روڈ کو مولوی آغامحمد مدرسے سے سگھر کے بائی پاس تک دکی ،سنجاوی روڈ ،سپرہ راغہ روڑ پر جلد کام شروع کیا جائے،شہر کو پینے کے پانی کے فراہمی کیلئے جلد پائپ لائن بچھایا جائے ہمارے جو مطالبات تھے اس پر کافی حد تک عمل درآمد ہوا ہے لہذا اب ہم تمام آل پارٹیز اور ان میں شامل تنظیموں کے مشاورت سے ڈپٹی کمشنر کو ایک ہفتہ مزید ٹائم دیتے ہیں جس میں ایم ایس کے ٹرانسفر،بجلی جانے کے صورت میں جرنیٹر کو چلنا باقی ہے اس وقت ہمارے ہم اور بنیادی مسائل حل ہوئے جس پر ہم ڈپٹی کمشنر فیاض علی،تحصیلدار ثناء اللہ اور دیگرکا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات پر عمل کیا ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں