لورالائی ، پشتونوں کو یہ ادراک کرناہوگاکہ کس نے جنت نظیر وطن کوانتہا پسندوں دہشت گردوں کاامجگاہ بن گیا ،مابت کاکا

منگل 13 جولائی 2021 00:21

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پشتونوں کو یہ ادراک کرناہوگاکہ کس نیجنت نظیر وطن کوانتہا پسندوں دہشت گردوں کاامجگاہ بنایاہم کبھی بھی وطن تباہی وبربادی میں شریک نہیں رہے ہماری جہد پشتونوں کی ترقی خوشحالی کیلئے ہے لورالائی ڈویژن اورچمن ضلع کاقیام پارلیمانی پارٹی کی کاوشوں کے بدولت ممکن ہوا پشتون اولس پرعوامی نیشنل پارٹی کی قوم دوست وطن دوست سیاست اور فکر باچاخان عیاں ہورہاہے جس کے مستقبل میں دوررس اثرات مرتب ہوں گے پارٹی کے مرکزی قیادت سے انتہاپسندی دہشت گردی کے متعلق واضح موقف اپنانے پرسیکورٹی واپس لینا قابل مذمت قابل گرفت عمل ہیان خیالات کااظہار انہوں نے لورالائی میں ضلع لورالائی کے صدرمنظور کاکڑ ایڈوکیٹ کی قیادت پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی مجلس عاملہ کے رکن انجینئر رسد خان کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پشتونوں کو دین مبین اسلام کے نام پربہت زیادہ پہنچایاگیالیکن اب نئی نسل ان کے بھکاوے میں آنیوالے نہیں سوشل میڈیا نے ان تمام قوتوں کو پشتون اولس کے سامنے عیاں کردیاوہ وقت دورنہیں جب پارٹی پورے پشتون خواوطن کی نمائندہ سیال مترقی جمہوری قوت کے طور پر ابھرے گی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے لورالائی ڈویژن اورچمن ضلع کاقیام ممکن بناتے ہوئے دیرینہ قومی اجتماعی مسئلے کواجاگر کرتے ہوئے کامیاب حکمت عملی سے اس کو حل کرایاانہوں نے کہاکہ پارٹی کے مرکزی قیادت سے سیکورٹی واپس لیناحکومت کی بدنیتی ہیاس سے پہلے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاانجنیر رسدخان کاکڑ کے ہمراہ زیارت کلی شیرین میں پارٹی کے سابق صوبائی وزیرسردار نواب خان ترین کے وفات پر سردار اکبر خان ترین سردار ہدایت اللہ ترین لورالائی میں پارٹی رہنماحمید ترہ کء سے ان کے والدہ لورالائی میں پارٹی رکن نصیب اللہ ترہ کئی پشتون ایس ایف لورالائی ڈپٹی آرگنائزرامان اللہ ترہ کئی سے ان کے والد حاجی خان ٹھکیدار کے وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی گئی

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں