حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے ،تمام موجودہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،کمشنر ژوب ڈویژن

بدھ 14 جولائی 2021 19:28

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) کمشنر ژوب ڈویژن شاہداللہ خان کی صدارت میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر ز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈپٹی کمشنر دکی محمد عظیم کاکڑ،ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل محمد اٖفضل خوستی ،ڈپٹی کمشنر شیرانی اعجازاحمدجعفر ،ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ عبدالجبار بلوچ،ڈپٹی کمشنر ژوب میر شہک بلوچ اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔

کمشنر ژوب ڈویژن شاہد اللہ خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں تمام موجودہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی ہو۔

(جاری ہے)

کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ڈ 19کی ویکسین پر خصوصی توجہ دیں دفتروں اور چیک پوسٹوں پر بھی آنے جانے والوں کی ویکسنشن کارڈدیکھا جائے تاکہ اس موذی وباء پر قابوپایا جا سکیں انہوں نے کہاکہ جب ویکسین ہوگی تو بیماری پر قابو پایا جا سکے گا اور اس میں متعلقہ ذمہ دار آفیسران کا کردار نہایت اہم ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ژوب ڈویژن کا ضلع دکی ویکسین کے حوالے سے پورے صوبے میں پہلے نمبر پر ہے۔

کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ چھ ہزار افراد روزانہ ہے اور اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں ،جہاں بھی ویکسین کی کمی ہو ہمیں اطلاع دیں تاکہ ویکسین منگوائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شکایت سیل عوامی مسائل کے حل کا ایک اچھا فورم ہے اسے دیکھاکریں جوبھی حل طلب مسائل ہوں ان پر ضرور کاروائی کریں تاکہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ہو۔

کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر متعلقہ ذمہ دار آفیسران کے ہمراہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا وقتاً فوقتاً معائنہ کریں تاکہ منصوبوں کی تکمیل معیاری اور بروقت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ژوب ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ڈپٹی کمشنر لیویز تھانوں اور دیگر لائن ڈپارٹمنٹ کے دفاتر کے دورے کریں ،اہلکاروں کی حاضری چیک اور انہیں ضروری سہولیات بھی مہیا کریں تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکیں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری زمینوں کی حفاظت یقینی بنانے اور اس حوالے سے ضروری اعداد وشمارجمع کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسٹیٹ لینڈ کو محفوظ بنایا جا سکیں اور بوقت ضرورت استعمال میں لایا جاسکیں ۔

کمشنر ژوب نے کہا کہ عید قربان قریب ہے جس سے مویشی منڈیوں بے تحاشہ رش ہوتاہے جس سے کانگو وائرس کا خطرہ بڑھ جاتاہے اس لئے تمام مویشی منڈیوں میں اسپرے کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں