داسو میں بس حادثے میں چینی انجینئرز اور پاکستانی عملے کی ہلاکتوں پر بہت دکھ ہوا،حاجی محمد خان طور اتمان خیل

چین ہمارا نہایت ہی اچھا دوست ہے وہ ہمارے ملک کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،ہمیں انکی حفاظت انتہائی عزیز ہے،صوبائی وزیر

ہفتہ 17 جولائی 2021 18:10

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے داسو میں بس حادثے میں چینی انجینئرز اور پاکستانی عملے کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر مجھ سمیت پورے پاکستانی قوم کو صدمہ پہنچا ہے چین ہمارا نہایت ہی اچھا دوست ہے وہ ہمارے ملک کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ہمیں انکی حفاظت انتہائی عزیز ہے سی پیک سمیت دیگر میگا پروجیکٹس میں چینی ماہرین کے کردار اور کوششوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے حکومت ملکر اس عظیم سانحہ کی مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے صاف و شفاف تحقیقات سے اصل حقائق سامنے اسکیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت چین اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے وہ نہیں چاہتا کہ سی پیک کا منصوبہ پائے تکمیل کو پہنچے انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان سے بھی ہمارے ملک کے خلاف تخریبی کاروائیاں کررہا تھا بھارتی جاسوس کھلبوشن یادیو نے گرفتاری کے بعد یہ اقرار کیا تھا کہ انہوں نے بھی افغان سر زمین کا استعمال کیا تھا انہوں نے کہا کہ داسو کا واقعہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی تعلقات میں خرابی کا باعث کسی صورت نہیں بنے گا چین سمجھتا ہے کہ پاکستان اسکا گہرا دوست ہے انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات میں کوئی تخریبی عنصر شامل ہوا تو ہم دونوں ممالک اسکے خلاف سخت کاروائی کرینگے انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کشمیر سمیت دیگر عالمی ایشوز پر پاکستان کا کھل کر حمایت کی ہے ہماری دوستی کے ٹو پہاڑ سے بھی زیادہ گہری اور بلند ہے انہوں نے کہا کہ میں چینی اہلکاروں کے ہلاکت پر چین کی حکومت سے دلی ہمدردی اور پاکستانی اہلکاروں کی شہادت پر انکے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں