لو رالائی پو لیس کی کارروائیوں میں بھاری مقدر میں منشیات برآمد، ملزما ن گرفتار

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ڈی آئی جی صاحبزادہ بلال عمر ژوب رینج بمقام لورالائی اور ایس ایس پی لورالائی عرفان بشیر لورالائی کی خصوصی ہدایت پر اور زیرنگرانی ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی نظام الدین ،انسپکٹر عبدالکریم مندوخیل ، ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر لورالائی محمد انور، ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالواحد ناصر، ایس آئی عبدالرازق، ایس آئی نقیب اللہ،اے ایس آئی بیت اللہ ویگر ملازمان پولیس نے 20ستمبر 2021 کو ڈیر روڈ پر کاروائی کے دوران تین ٹرکوں کو قابو کرکے ٹرکوں سے سینکڑوں کی تعداد میں مضر صحت چھالیہ 1238 پارسل اور خشک دودھ غیرملکی 199 پارسل جنکی مالیت کروڑوں روپے ہیں جنکے خلاف مقدمات علیحدہ علیحدہ درج کرکے جنکی تفصیل ذیل ہے، مقدمہ فرد نمبر182/021 بجرم 269-273-284 ت پ(89)-156 کسٹم ایکٹ میں ملزم عیسی محمد ولد نظرخان قوم خلجی ساکن کوئٹہ ٹرک نمبر ای 6595، *2* مقدمہ فرد نمبر183/021 بجرم 269-273-284 ت پ(89)-156 کسٹم ایکٹ میں ملزم محیب اللی ولد رحمت اللہ قوم کاکڑ سکنہ ہزارگنجی کوئٹہ ٹرک نمبر ٹی کے سی 925،(3) مقدمہ فرد نمبر184/021 بجرم 269-273-284 ت پ(89)-156 کسٹم ایکٹ میں نصرالدین ولد فیض اللہ قوم پرکانی ساکن کوئٹہ ٹرک نمبر ٹی کی بی 366، کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل لائی گئی ہی. مزید تفتیش جاری ہے اسطرح انسپکٹر جنرل ، ڈپٹی انسپکرجنرل ایس ایس پی کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کاروائی کرنے کے ہدایات ہیں جسکی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اب انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی اس جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم میں ہم لورالائی کی عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پولیس ساتھ دیں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریںجن کے تعاون کرنے والے افراد کا نام صغیہ راز میں رکھا جائیگا لہٰذا اس میں عوام کو ریلیف ملے گا اور امن وامان قائم ہوگا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں