لورالائی ،15 نومبر تا27نومبر قومی خسرہ روبیلامہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے

9 ماہ سے 15سال سے کم عمرایک لاکھ پچاس ہزاربچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی ،ڈاکٹر عبدالحلیم

جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:40

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) لورالائی 15 نومبر تا27نومبر قومی خسرہ روبیلامہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں 9 ماہ سے 15سال سے کم عمرایک لاکھ پچاس ہزاربچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی جسکے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے لورالائی کی 20 یونین کونسلز میں150 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے جسکی نگرانی یو سی ایم اوز،سپروائزر،ڈی ایچ ایم ٹی اور ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف کے آفیسران کریں گے جسکی باقاعدہ سکل پرسن تمام یو سی اوز کو ٹرینگ دے دی گئی ہے یہ بات ڈپٹی ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر عبدالحلیم نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک خطرناک مرض ہے خسرہ کی وبا سے بچنے کے لئے حفاظتی انجکشن لگانا لازمی ہے خسرہ کی روک تھام کے لئے ہر سیاسی و سماجی تنظیموں کا فرض بنتا ہے کہ وہ خود بھی اپنے بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائیں اور دوسروں کو بھی خسرہ انجکشن لگانے کی ترغیب دیں اس موقع پر میٹنگ میں شامل سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے اپنی اپنی تجاویزبھی دیں اور اور خسرہ مہم میںبڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور خسرہ کی تمام ٹیموں سے مکمل تعاون کا یقین دلایا میٹنگ میں میڈیا فوکل پرسن ملک امانت حسین ککیزئی،جماعت اسلامی کے ذکریا ملازئی،ظاہر شاہ سول سوسائٹی،اکبر کاکڑ باپ پارٹی،حمیداللہ باپ پارٹی،سردار جعفر اتمانخیل پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،عبیداللہ اتمانخیل باپ پارٹی،نعیم گل ڈی ایم لورالائی، میرزادہ ای پی آئی اور دیگر نے شرکت کی ۔

لورالائی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments