ملک میں تبدیلی ضرور آئی ہے ،صرف مہنگائی کی صورت میں ،سردار محمد یعقوب خان

عمران خان اب بھی کہتے ہیں کہ عوام ٹیکس نہیں دیتے ،مرکزی سینئر نا ئب صد رمسلم لیگ (ن)

پیر 18 اکتوبر 2021 22:27

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد رسابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی ضرور آئی ہے وہ صرف مہنگائی کی صورت میں عمران خان اب بھی کہتے ہیں کہ عوام ٹیکس نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ اگر ہم حکومت کی یہ بات مان بھی لیں کہ ائل کی قیمتوں کا تعلق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑہاو سے ہے لیکن گھی چینی اور آٹا تو ہمارے ملک میں پیدا ہوتا ہے اسکی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور انکے وزراء اب دھڑلے سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں اب بھی مہنگائی دیگر ممالک سے کم ہے دراصل وہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں کیونکہ ان ممالک میں حکومتیں اپنے شہریوں اور ملازمین کو اجرتیں بھی تو دیتی ہیںہمارے ملک میں حکومت کم سے کم آجرت پندرہ ہزار کے لگ بھگ دے رہے ہیں ادوایات بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ماہ اسمیں اضافہ کر دیا جاتا ہے پرائیس کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹی نظام ہمارہ فیل ہوچکا ہے کہیں پر بھی حکومتی رٹ ہمیں دیکھائی نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اقتدار چھوڑ دیں بصورت دیگر ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے عوام مہنگائی سے تنگ ہیں عوام نے موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کردیا عام الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کے شیروں کو کامیاب کرینگے نواز شریف ملک کے چھوتے بار وزیر اعظم ہونگے انکے خلاف عمران خان کچھ بھی کرلے نوازشریف کو وہ عوام کے دلوں سے کسی صورت نہیں نکال سکتے ملک کو ترقی کے شاہراہ پر گامزن کرنے والے عوام کے محبوب قائد کو ناکردہ گناہوں کی سزا دینے والے اب پھچتا رہے ہیں نواز شریف کسی صورت ڈیل کرنے پر تیار نہیں ہیں عوام کے ووٹ کو عزت دینے ملک میں ائین و قانون اور پارلیمنٹ کی سپریم میسی کو تسلیم اور الیکشن میں عدم مداخلت کرانے کی مکمل یقین دہانی کرانے تک میاں نواز شریف کسی سے مذکرات نہیں کرینگے آج پاکستان ترقی کے دوڑ میں 30 سال مزید پیھچے چلا گیا عوام تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں عمران خان کہتے ہیں کہ نہ گھبراو اصل سکون تو قبر میں ملی گی انہوں نے کہا کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں پی ڈی ایم حکومت کو آخری دھکہ دینے کا فیصلہ اصولی طور پر کرچکی ہے ملک میں عد م مساوات اور ناانصافی عام ہوتی جارہی ہے عوام کا جینا ملک میں حرام کر دیا گیا ہے ائین کے پاسداری نہ ہو تو ملک کا چلنا مشکل ہو جاتا ہے پاکستان جنت نظیر ملک ہے لیکن عمران خان نے اسے عوام کیلئے دوزخ بنا دیا ہے جہاں عوام ہر جگہ جل رہے ہیں ہم ملک کو جلد مشکلات سے نجات دلانے کیلئے روڈ میپ دینگے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں