کوئٹہ ایک پرامن شہر تھا ،اسکا امن پورے صوبے کے امن سے جڑا ہوا ہے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

ہم کوئٹہ کودہشت گردوں کے رحم و کرم پر کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے ،مرکزی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:31

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت 13 کے زخمی اور دیگر شہریوں کے زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ایک پرامن شہر تھا اسکا امن پورے صوبے کے امن سے جڑا ہوا ہے ہم اس شہر کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے دہشتگرد اسلام ملک و قوم کے مشترکہ دشمن ہیں ہمارے ملک اور بلوچستان میں دہشت گردی بھارت سے امپورٹ ہورہی ہے ملک و صوبے میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے والوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دینگے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بہادر افواج پولیس لیویز اور عوام ملکر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرینگے صوبائی حکومت کی رٹ پورے صوبے میں نا ہونے کے برابر ہے عوام کی حفاظت ریاست کی بنیادی زمہ داردی ہے جس میں ہماری حکومت ناکام دیکھائی دے رہی ہے ملک میں آئین کی حکمرانی نہ ہونے کے سبب آج ملک اور صوبہ تباہی کے دھانے پر ہے عوام کی جان ومال داو پر لگی ہوئی ہے ملک میں مہنگائی بد امنی لاقانونیت اور بے روزگاری سے عوام شدید مشکلات میں ہیں پی ڈی ایم کا آج 20 اکتوبر سے پورے ملک میں احتجاج ملک میں ائین کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے ہے تمام ادارے ائینی حدود کے اندر کام کریں تو یہ ملک ترقی و خوشحالی کے جانب جاسکتا ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ شہید پولیس سپاہی سمیت دیگر زخمی شہریوں و اہلکاروں کو بہترین علاج کے ساتھ معاوضہ دینے کا بھی اعلان کریں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں