م*لورالائی ،ْنوجوان کمیٹی نیوباور کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر پریس کانفرنس

اتوار 21 نومبر 2021 18:10

پ*لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2021ء) نوجوان کمیٹی نیو باور کے صدرمحمد سلیم ناصر،سٹیزن ایکشن کمیٹی کے چیرمین محمد اخلاص حمزہ زئی، نظام الدین ناصر،مولوی باز محمد،عبداللہ ناصرمجہانگر خان ناصر ،سنت اللہ ناصر، اور دیگر نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نیو باور اور ناصر آباد کے مسائل پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں نیو باور کے مکین اس دور میں بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں نہ بجلی ہے اور نہ ہی پینے کا پانی بجلی صرف 24 گھنٹوں میں 4 گھنٹے فراہم کی جارہی ہے اور ان 4 گھنٹوں میں بھی ٹرپنگ کی جاتی ہے اسی طرح ناصر آباد،نیو باور، کنوبی اور کٹوی میں پانی کی شدید قلت ہے پرانی پائپ لائینںبوسیدہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور علاقہ مکین پینے کے پانی اور بجلی کے ہاتھوں شدید پریشانی سے دوچار ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں انہوں نے صوبائی حکومت، واپڈا چیف بلوچستان ،لورالائی سے منتخب ایم این اے ،ایم پی اے، کمشنر اورڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں کو بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور پٹھانکوٹ سے پانی فراہم کرنے کے لئے پائپ لائینیں بچھائی جائیں اسکے علاوہ نادرہ اور لوکل کمیٹی کی جانب سے ہمیں شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے حالانکہ کے 78 کے ثبوت دینے کے باوجود بھی لوکل کمیٹی ہمارے لئے مسائل کھڑے کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے علاقوں کے مسائل حل نہیں کئے گئے تو ہم سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے جس میں نیشنل ہائی وے روڈ بھی بلاک کرنے سے گریز نہیں کیا جائیگا جسکی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام پر ہو گی

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں