پیپلز پارٹی ملک میں عوام کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیگی ،رحمت اللہ کدیزئی

ملک میں جمہوریت و ائین کی بحالی اور اسکی حقیقی بالادستی قائم کرنے کیلئے ملک گیر جدوجہد میں تیزی لارہی ہے ،رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:55

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی ژوب ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد زہری قلہ سیف اللہ کے صدر محمد عمر موسیٰ زئی اور لورالائی کے صدر حسام الدین کاکڑ نے پی پی کے یوم تاسیس تیس نومبر پشاور میں شرکت کے موقع پر لورالائی سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں عوام کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیگی ملک میں جمہوریت و ائین کی بحالی اور اسکی حقیقی بالادستی قائم کرنے کیلئے ملک گیر جدوجہد میں تیزی لارہی ہے ملک کے تمام مسائل کا واحد حل عام الیکشن ہیں عمران خان کا دور حکومت تاریخ کا سیاں ترین دور ہے عوام کا ایک کام انہوں نے کیا وہ مہنگائی کا تحفہ دیا گیا ملک میں اصل حکمرانی ائی ایم ایف کی ہے ہماری معاشی پالیسیاں ورلڈ بنک اور ائی ایم ایف کے ہوتھوں میں ہے موجودہ حکومت عوام کو بے روزگار کررہی ہے روزگار کے تمام زرائع محدود کرنے کی پالیسی بنائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سمیت تمام قانون سازی غیر آئینی ہے ہماری حکومت آنے والی ہے اقتدار میں آکر تمام ترامیمم کو ختم کردینگے انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی کیلئے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ عمل کیا ہے اور ائیندہ کرینگے ہم طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی کی تاریخ شہداء کی قربانیوں سے عبارت ہے پارٹی بلاول علی بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زولفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے مشن پر من وعن عمل پیرا رہیگی انہوں نے کہا کہ ملک میں بلاوجہ مہنگائی کے خلاف پی پی نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے بلاول بھٹو زرداری کے اعلان پر پورا پاکستان احتجاج پر نکلنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں فری اور فیئر الیکشن تک ملک مسائل سے باہر نہیں نکل سکتا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے پی ڈی ایم کے ساتھ ہر تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں حکومت کو برخاست کرکے نئی حکومت قائم کرکے ملک میں انتخابی اصلاحات ہونے چاہیئے اور اسکے بعد اسمبلی کو توڑ کر ملک میں نئے الیکشن ہوں تو ملک میں نئی منتخب حکومت عوام کے مسائل کو حل اور موجودہ بحرانوں سے ہمیں نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ائین و قانون کی حکمرانی کیلئے ہمیں زاتی مفادات کو ایک طرف رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پشاور یوم تاسیس پارٹی کی فعالیت میں نہایت اہم کردار کا حامل ہوگا

لورالائی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments