گورنر ہاوس کے دروازے آج ہر عام وخاص کیلئے کھول دیئے گئے ہیں ،دائود خان اتمان خیل

ہمارا کام وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرنا ہے ،قبائلی معتبرین پارٹی کارکنان سے خطاب

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے دائود خان اتمان خیل نے پارٹی دفتر میں ایک تقریب کے موقع پر قبائلی معتبرین پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے آج ہر عام وخاص کیلئے کھول دیئے گئے ہیں ہمارا کام وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرنا ہے ہماری صرف باتوں کیلئے نہیں آئی بلکہ صوبے کے عوام کا احساس محرومی کو ختم کرنا ہے ہماری حکومت جھوٹے وعدے ہر گز نہیں کریگی بلکہ ہمارے عمل و گفتار میں عوام کھبی تضاد نہیں دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بلوچستان سے ستر سالوں سے رائج پسماندگی غربت و جہالت کے خاتمے کیلئے دیگر صوبوں کے ترقیاتی فنڈز کو کٹ لگاتے ہوئے ساوتھ ریجن کیلئے ساڑے چھ سو ارب روپے فراہم کیئے اور اب خان صاحب کو پارٹی گورنر نے مشترکہ طور پر نارتھ ریجن کیلئے میگا پروجیکٹ کیلئے فنڈز کا مطالبہ کیا ہے جسکو وزیر اعظم نے منظور کرتے ہوئے منصوبوں کی فوری نشاندہی اور پی سی ون طلب کر نے کو کہا ہے انہوں نے کہا کہ لورلائی کیلئے گورنر سید ظہور احمد آغا ٹراما سینٹر کے قیام کیلئے فوری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی زیتون کیلئے موزوں ضلع ہے وفاقی حکومت سے گورنر نے بات کی ہے اسے جلد موسٹ فیورٹ ڈسٹرکٹ قرار دے دیا جائیگا انہوںنے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی ہمارا ایک اہم اثاثہ ہے ہم اسے نقصان پہناچانے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دینگے ادارے کو ہر طرع کے سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھا ہے کلا میری رہائشگاہ پر گورنر نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ کلاس فور ملازمتوں پر بہت جلد علاقے کے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا جبکہ افیسرز کیڈر کیلئے میرٹ پر تعیناتی کا عمل بھی جلد ممکن بنا دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ لورالائی میں چیک ڈیمز کی تعمیر کیلئے عمران خان نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اہل علاقہ ملکر موزوں مقامات پر ڈیمز کی تعمیر کیلئے نشاندہی اور پی سی ون بنارہے ہیں اور اسے جلد گورنر کو ارسال کرینگے اسپروفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرکے فنڈز مختص کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ لورالائی سپرہ راغہ روڈ لورالائی دوسڑکہ براستہ درگ روڈ کی تعمیر میں تعطل کو بھی دور کرنے کی گورنر ہمیں بتایا ہے کہ متعلقہ احکام کے ساتھ میٹنگ طلب کرکے اسپر کام کا جلد آغاز کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ مسائل ماضی کے حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں ہم سٹیٹس کے کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتے عوام کے مشکلات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی وفاق کی نمائندگی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے گورنر اور وزیر اعلٰی قدوس بزنجو ایک پیج پر ہیں ہم ملکر صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لورالائی میں پانی کی کمی پورے صوبے کا مسئلہ ہے اسکے حل کیلئے ہمیں مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اور پارٹی کواحساس ہے اسکے پائیدار حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کو کسی بھی شعبے میں برداشت نہیں کرتے اسکے خلاف جہاد میں عوام انکا ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ میں گورنر سید ظہور احمد آغا کا لورالائی کا خصوصی دورہ کرنے اور اجتماعی ممسائل کے حل کیلئے انکی گہری دلچپسی لینے پر انکا مشکور ہوں ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں