لاہور کے حلقے 133 کے الیکشن سے پانچ دسمبر کو کامیابی لیگی امیدوار کی ہوگی،سردار محمد یعقوب خان ناصر

منگل 30 نومبر 2021 00:03

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ لاہور کے حلقے 133 کے الیکشن سے پانچ دسمبر کو کامیابی پی ایم این ن کی امید وار شائستہ پرویز ملک کے حق میں آئیگا پی ٹی آئی کی حکومت کے ایماء پر ہمارے خلاف پروپیگنڈہ اور جعلی ویڈیو جس میں ہمیں بد نام کرنے کیلئے قرآن شریف پر ہاتھ رکھنے اور دو دو ہزار روپے بانٹنے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں واضح کامیابی آنے پر پی ٹی ائی نے ہمارے خلاف محاز کھولا جسکو عوام کے طاقت سے ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ عوام میاں نواز شریف کے قومی سلوگن ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ پہنا ئینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک ہونا وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ سینٹ چیئرمین قومی اسمبلی کے سپیکر سمیت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں کے زیر غور ہے کسی بھی وقت حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ عمران خان حالات کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی ہی کو توڑددینگے جس سے ہمارا مطالبہ حل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہم کسی صورت ای وی ایم مشین اور نیب آرڈینیس بلز کے تحت ایندہ الیکشن نہیں ہونے دینگے حکومت میں آنے کے بعد نیب کو ختم اور تمام غیر ائینی بلز کو بھی ختم دینگے اپوزیشن پارلیمان میں ایک پیج پر ہے اور مہنگائی سمیت قومی مفادات کے ایشوز پر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عوام پر دن اور رات کو ٹیکسیز لگائیں جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو رہنے دیا جاتا تو آج ملک کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے انہوں نے کہا کہ ائندہ لوٹوں کو پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ملی گی نواز شریف کے خاتمے میں جہاں ہمارے مقتدر حلقوں کا ہاتھ تھا وہاں عالمی قوتوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں اور قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمیں کا معیاد ختم ہونے کے بعد وہ صدارتی آرڈینیس کے سہارے برقرار ہیں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کسی صورت موجودہ چیئرمین نیب کو توسیع نہیں دینگے وہ حکومت کے بی ٹیم بنے ہوئے ہیں وقت آنے پر انسے تمام مظالم ناانصافیوں کا حساب لینگے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں