لورالائی کے 20 یونین کونسلوں میں کورونا ویکسین مہم جاری ہے ،ڈاکٹر شبیر احمد مینگل

مقصد کیلئے فیکس سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں اور ٹرانزٹ پوائنٹپر بھی سکیل عملہ تعینات کیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:49

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر شبیر احمد مینگل ایم ڈی ای آفیسر میر زادہ کاکڑ اور ڈی ایس وی عبد الجبار اچکزئی نے کہا ہے کہ لورالائی کے 20 یونین کونسلوں میں کرونا ویکسین مہم جاری ہے اس مقصد کیلئے فیکس سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں اور ٹرانزٹ پوائنٹپر بھی سکیل عملہ تعینات کیا گیا ہے تمام سرکاری اسکولوں میں ہماری ٹیمیں جاکر مہم چلارہے ہیں تاکہ کوئی بھی ویکسین سے محروم نہ رہیں انہوں نے کہا کہ ہرشہری اس مہم میں بڑھ چھڑہ کر قومی مہم میں اپنا کردار ادا کرے اور اس سے بھر پور فائدہ حاصل کریں انہوں نے کہا کہ کرونا ایک موزی مرض ہے اسکا واحد حل صرف ایکسین لگا نا ہے

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں