بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے عوام پر دن رات ٹیکسیز لگائیجائیں ، سردار محمد یعقوب خان ناصر

حکومت کی کوئی سمت ہی معلوم نہیں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے کسی بھی قسم کی مذکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر موڑ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:49

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے کشمیر کا سودا کیا دوسرا کام قوم پر مہنگائی مسلط کرنے کیلئے ملک کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کرنا عالمی سازش ہے جسکے تحت جنوری میں حکومت منی بجٹ لانے کی تیاری کررہی ہے اور 350 ارب کا ایک اور ٹیکہ عوام کو لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام عمران خان کے ٹیکس پر ٹیکس سے تنگ آچکی ہے عوام کی زندگی کو جان بوجھ کر آجیرن بنانے کی سازش ائی ایم ایف اور عالمی بنک کے ایماء پر ہورہا ہے انہی مالیاتی اداروں اور دیگر عالمی قوتوں کے مشترکہ کوششوں نے قوم پر جعلی الیکشن کے زریعے عمران خان اور انکی ٹیم کو قوم پر مسلط کیا گیا جسکے نتائج کا سامنا آج 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ائی ہے بھارت نے فی لیٹر 18روپے کمی کردی ہے لیکن ہماری حکومت پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرکے عوام سے زیادتی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو ائی ایم ایف کے ہاں گروی رکھ دیا گیا ہے ا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک آنے کیلئے بے تاب ہیں موجودہ حکومت کے جاتے ہی وہ ملک میں عوام کے درمیان ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی میں عدم اعتماد سمیت ہر آپشن استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی سمت ہی معلوم نہیں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے کسی بھی قسم کی مذکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر موڑ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عوام پر دن اور رات کو ٹیکسیز لگائیں جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں او ہرر قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو مدینہ کی ریاست کا لیبل لگانے کے پس منظر میں ملک کو سیکولر ریاست بنانے کی خفیہ سازش تیار کی گئی قوم کو ہوشیار رہنا ہوگا پاکستان اسلام کا قلعہ ہے کوئی خفیہ سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں