سیالکوٹ کے نجی فیکٹری میں سر ی لنکن مینیجر کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

جن افراد نے بھی یہ سنگین جرم کیا ہے انکو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سزا دی جائے ، مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:13

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ سیالکوٹ کے نجی فیکٹری میں سر ی لنکن مینیجر کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں جن افراد نے بھی یہ سنگین جرم کیا ہے انکو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سزا دی جائے پنجاب کی حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری ایکشن لے اور واقعہ کی آڑ میں بے گنا ء افراد کو تنگ نہ کیا جائے ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام اور ہمارا ائین اس طرع کے غیر انسانی سلوک کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا اگر کوئی جرم ہو جائے تو حکومت کا فرض بنتا ہے کہ قانون کے تحت اسکی تفتیش کرے تب سزا خا حق بنتا ہے سڑکوں پر عوام کو ججز کا کردار ادا کرنے کا نہ تو اسلام اور نہ ہی ہمارا قانون اسکی اجازت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ سے پورے ملک کی بدنامی ہوئی ہے ہمارے ملک میں قانون بلکل بے اثر ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کا صبر کا پیمانہ بلکل ختم ہوتا جارہا ہے جبکہ حکومت کی رٹ بھی ختم ہوچکی ہے عوام جنگل کے قانون کا سامنا کررہے ہیں جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی اور بد نامی ہو رہی ہے کھلے عام لوگوں کو چوکوں پر مارنا اور جلانے کے عمل سے پوری دنیا میں ہمارے طرف سے ایک غلط تاثر گیا جس سے ہمارے ملک میں کون سرمایہ کاری اور کرکٹ کیلئے ائے گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے حکومت ان تمام تر واقعات کی زمہ دار ہے عمران خان اور سردار عثمان بز دار واقعات کی زمہ داری کو قبول کرکے اقتدار چھوڑ دیں انکی کمزور حکومت نے قوم کو معاشی طور پر تباہی کا شکار بنا دیا ہے اور انکے حکومت میں کسی غیرملکی اور پاکستانی شہری کی زندگی محفوظ نہیں ملک عدم استحکام کا شکار ہے ملک میں ائین و قانون کی عملی بالادستی قائم کیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا اس وقت لوگ امن کیلے ترس رہے ہیں عوام اس صورتحال میں خاموش تماشائی بننے کے بجائے پی ڈی ایم کے تحریک کا ساتھ دیں تاکہ جلد اس نااہل حکومت سے نجات دلاسکیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں