پشاور میں یوم تاسیس کے عظیم الشان جلسے کے حوالے سے وزیراعلی کے پی کے محمودخان کا بیان دیوانے کا خواب ہے،خیر محمد ناصر

اتوار 5 دسمبر 2021 20:05

:لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع لورالائی کے سابق جنرل سیکرٹری خیرمحمدناصر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں یوم تاسیس کے عظیم الشان جلسے کے حوالے سے وزیراعلی کے پی کے محمودخان کا بیان دیوانے کا خواب ہے جس کا واضح ثبوت ان کا لہجہ 3تھا اور بازاری زبان استعمال کی وزیراعلٰی نے اپنے اوقات عیاں کی پی ٹی آئی اپنا الو سیدھا کرنے بلکہ سیدھا رکھنے کیلئے ہمیشہ دوسروں کو قربانی کا بکرا بناتی آئی ہے یاد رکھیں پیپلزپارٹی دوسروں کیطرح ترانوالہ نہیں جسے آسانی سے نگل جائے پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی،کی طرح سلیکٹڈ ٹیسٹ ٹیوب اور پیراشوٹر ٹولہ نہیں جسے اپنا وجود برقرار رکھنے کیلئے دوسروں کو خوشامدی پراکتفا کرے پیپلزپارٹی کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہے ملک کے کونے کونے میں وجود رکھتی ہے چیلنج ہے کہ وزیراعلٰی کرکٹر لیڈر کو سوات یا کے پی کے میں کسی جگہ جلسہ دکھا کر آزمالیں اب تو عمران کے جلسوں میں گو گو عمران عمران مردہ باد کے نعرے لگتے ہیں یہ عوام کی موجودہ سرکار سے بیزاری کی علامت ہے اس بات کی گواہی محمودخان کا اپنا خاندان بھی دیگا جو خود کئی عشروں تک ہیپلزپارٹی کیساتھ رہے اور خود بھی اپنے گریبان میں جھانکھیں کہ ان کی سیاسی تربیت کس جماعت نے کی بیان میں مزید کہا کہ بلاول بھٹو بینظیر بھٹو کا لخت جگر بھٹو کا جانشین ہے اور رہیگا اور ان کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے جیالے ہر مشکل اور آزمائش کا جوانمردی سے مقابلہ کریں گے اور پہلے بھی مقابلہ کیا پیپلزپارٹی کی قربانیاں تاریخی ہیں۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں