ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غریب عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے سستا بازار کا انعقاد

پیر 6 دسمبر 2021 23:49

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غریب عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے سستا بازار کا انعقاد کیا گیا جو عادل مارکیٹ میں لگایا گیا سستا اتوار بازار میں یوٹیلٹی اسٹور کے آئیٹم،بڑا گوشت 430۔چھوٹا گوشت 900۔مرغی کا گوشت 280۔آٹا 50 کلو 3100۔

(جاری ہے)

20 کلو 1250 روپے گیس 215 روپے کلو جبکہ مردانہ و زنانہ کپڑے کے اسٹال پر کپڑا 180 روپے میٹر فروخت کیا جا رہا تھاعوام کا سستے بازار میں کافی رش رہا اور خریداری کرتے نظر آئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالناصر نے سستے بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندے بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے عوام سے ریٹوں کے بارے میں معلومات حاصل کی انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ عوام اتوار سستے بازار سے فائدہ اٹھائیں اور مہنگائی سے بچیں اس موقع خریداروں نے نے سستے بازار میں فروخت ہونے والی خوردونوش کے مناسب ریٹوں کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اتوار سستے بازار کو مستقل بنیاد وںپر جاری رکھا جائے تاکہ ہم غریبوں کو کچھ نہ کچھ تو ریلیف مل سکے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں