سردی کے موسم میں مستحق اور غریب خاندانوں کو کمبل کی فراہمی ایک مستحسن اور بہترین عمل ہے ،سردار گل محمد خان جوگیزئی

ہمارے علاقوں اب بھی کچھ ایسے علاقے موجود ہیں جہاں گیس ،بجلی کی سہولت نہیں ہے ، سابق گورنر بلوچستان

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:58

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد خان جوگیزئی ہیلپ بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی شوکت جوگیزئی سماجی رہنما حاجی سلیم جوگیزئی اور حافظ سلطان الدین حمزہ زئی نے ہیلپ کے تعاون سے غریب ونادار خاندانوں میں گرم کمبل تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے موسم میں مستحق اور غریب خاندانوں کو کمبل کی فراہمی ایک مستحسن اور بہترین عمل ہے ہمارے علاقوں آب بھی کچھ ایسے علاقے موجود ہیں کہ وہاں پر گیس اور بجلی کی سہولت نہیں ہے اور جن علاقوں میں یہ بنیادی سہولت موجود ہے وہاں کے عوام مہنگائی کے باعث بلز کی ادایگی نہیں کر سکتے اور کھلے عام انکے بچے سردی کے موسم کو برداشت کرنے پر مجبور ہیں اور انکے عورتیں بچے اور بزرگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور علاج کی سکت سے بھی محروم ہیں ایسے حالات میں حکومت کے ساتھ مخیر حضرات اور مفاد عامہ کے حامل سماجی اداروں کی بے کس اور غریب گھرانوں کی مدد کرنا باعث ثواب ہے اور مخلوق خدا کی خدمت ایک عظیم عمل شمار ہوتا ہے جس سے اللہ تعالی بڑا خوش اور راضی ہوتا ہے اپنے بندوں سے انہوں نے کہا کہ ہیلپ بلوچستان صوبے کے دوردراز علاقوں میں صحت تعلیم صاف پانی اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے ہم انسانی برابری اور انسانوں کے بنیادی حقوق کو انکے دہلیز پر فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ہم اپنے کام سے مطمئن اور اس انسانی مشن کی تکمیل کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گے اس موقع پر دوسو افراد میں کمبل تقسیم کئے گئے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں