ڈی ایچ او لورالائی کو فی الفور لورالائی سے ٹرانسفر کیا جائے ، محمد اخلاص خان

منگل 18 جنوری 2022 23:23

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) ڈی ایچ او لورالائی کو فی الفور لورالائی سے ٹرانسفر کیا جائے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان نے کہا کہ ڈی ایچ او لورالائی کے تین سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے کورونا کے حوالے سے بھی ان کے کارکردگی خراب تھے دوسرا ان کے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر بے ایچ یوزاور میختر آر ایچ سی ہسپتال جو گوناگوں مسائل کا شکار ہے اس کے واضع مثال ان کے خلاف پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ہڑتال ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے فوری مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ او لورالائی کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے لورالائی ھیلتھ میں آئی پوسٹوں پر سفارش کے بجائے حقدار نوجوانوں کو نوکریاں دیں جائیں تاکہ لورالائی کے حقدار نوجوانوں کی حق تلفی نہ ہو۔

(جاری ہے)

سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کی نمائندہ تنظیم ہے ہم کسی کو بھی لورالائی ٹیچنگ ہسپتال اور بی ایچ یوز کی پوسٹوں پر حقدار نوجوانوں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دینگے حق داروں کو حق نہ ملنے پر ہر قسم کا احتجاج کرنے سے گریز نہیں کیا جائیگا

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں