وفاقی و صوبائی حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پورا کریگی ،حاجی محمد خان طور اتمان خیل

وزیر اعلی میر قدوس بزنجو صوبے کی ترقی اور عوام کے مسائل کو بڑے اچھے طریقے سے حل کررہے ہیں،رکن صوبائی اسمبلی

جمعرات 20 جنوری 2022 00:15

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پورا کریگی وزیر اعلی میر قدوس بزنجو صوبے کی ترقی اور عوام کے مسائل کو بڑے اچھے طریقے سے حل کررہے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے انکے ہاتھ کچھ نہ ائے تو اس میں انھیں خرابی نظر اجاتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو نازک ترین صورتحال سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں مہنگائی کا ایشو ضرور ہے لیکن یہ ماضی میں اپوزیشن جماعتوں کا پید اکردہ ہے جسکے نتائج آج حکومت اور عوام دونوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے منی بجٹ بھی پاس ہوگیا اس سے عوام پر اتنا بو جھ نہیں پڑیگا ہماری کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ائندہ چند ماہ ملک کی سیاست کیلئے اہم ہیں ہم ملک میں ائین قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت ہو رہی ہے ملک کا استحکام موجودہ حکومت کی مدت پوری کرنے میں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کرسی چھوڑ سکتے ہیں لیکن کرپٹ سیاسدانوں اور بیوروکریٹ کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے وزیر اعظم نے عالمی دنیا اور امریکہ کو ملک و قوم کی ازادی و خود مختیاری بتا دی کہ ہم ایک نڈر اور ازاد ملک ہیں وزیر اعظم نے ملک کی معاشی حالت بہتر کر دی ہے اب ساڑھے تین سال کے عرصے میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے سرگرمی کے ساتھ کم کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک کو اگر اپوزیشن نے عدم استحکام بنانے کی کوئی بھی کوشش کی تو اسکا نقصان ملک کاہوگا ملک سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا شکار بنانے والے ملک کے خیر کواہ نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ لورالائی اور میخترکے عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہوں حلقہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے مسائل کو حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ضرور ہے لیکن میری نیت ٹھیک ہے وقت کے ساتھ تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا رہونگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کام نہیں کرنے دے رہی ملک کو جام کرنے کی دھمکیوں سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے اور معاشی ترقی کا پہیہ جام ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کر لیگی یہ ہمارا ائینی حق ہے انہوں نے نے کہا کہ 27 فروری کواسلام آباد اور23 مارچ بھی گذر جائیگا کچھ ہونے نہیں جارہا پی ڈی ایم اپنا جمہوری احتجاج کرے یہ اسکا حق بنتا ہے تاہم ملک میں لاقانونیت پیدا کرنے اور قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی دینگے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں