لورالائی شہر کے مختلف علاقوں اور محلوں میں آبنوشی کا بحران بدستور برقرار ہی:خیر محمد ناصر

جمعرات 20 جنوری 2022 23:48

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع لورالائی کے سابق جنرل سیکرٹری خیرمحمد ناصر نے ایک بیان میں کیا ہے کہ لورالائی شہر کے مختلف علاقوں اور محلوں میں آبنوشی کا بحران بدستور برقرار ہے بلکہ شدت اختیار کر گیا ہے شہری ٹینکرز مافیا کے رحم و کرم پر ہیں متعلقہ حکام مکمل خاموش ہے عوام عاجز ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں پانی نایاب ہے تمام دن لوگ پانی کے حصول کیلئے دربدر ٹھوکریں کھاتے نظر آتے ہیں شہری پانی کے بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں بار بار متعلقہ حکام کو شکایت کی لیکن پانی بحران قابو کرنے کے بجائے مسئلہ مزید گھمبیر ہوا جن کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں صاحب حیثیت لوگ تو ٹینکر منگوا کر گزر بسر کرتے لیکن غریب مزدورکار لوگ دربدر ہیں متعلقہ حکام محض طفل تسلیاں دے کر فارغ کر دیتے کئی روز بعد جب پانی آتا وہ بھی چند لمحوں کیلئے بعد میں بند ہوتا اب وہ بھی بند ہوا ہم حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ فی الفور شہر کے مختلف علاقوں محلوں کو پانی سپلائی یقینی بنائی جائے اب پانی بھی عوام کو سفارش پر مہیا کیا جاتا ہی

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں