پنجاب حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرع ناکام ہو چکی ہے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

لاہور اور مری سانحات پر وزیراعلیٰ پنجاب کو از خود مستعفی ہوجانا چاہئے ، مرکزی سینئر نا ئب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

جمعہ 21 جنوری 2022 00:12

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے لاہور میں ہونے والے دھما کے میں تین افراد کے جاں بحق اور پچیس کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرع ناکام ہو چکی ہے وزیر اعظم کا سی ایم پنجاب عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس کہنا آج انکے لیئے ایک طعنہ بنتا جارہا ہے سی ایم پنجاب کی کارکردگی ساڑے تین سالوں میں انتاہی مایوس کن رہی ہے سانحہ مری میں صرف انکوائری کمیٹی کا صرف انتظامی آفیسران کو زمہ دار ٹہرانا درست بات نہیں ہوگی لاہور اور مری سانحات پر سی ایم پنجاب کو از خود مستعفی ہوجانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کیلئے کوئی گنجائش نہیں 22 کروڑ عوام اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم نے ملک کی حفاظت کرنے کی زمہ داری اٹھائی ہے ملک میں امن کو خراب کرنے کی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادینگے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ایشو پر قومی اسمبلی اور سینٹ کو نظرانداز کرکے سلامتی کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی ملک کیلئے ناگذیر ہے اسمیں تمام صوبوں کے عوام سیاسی جماعتوں اور فوج سمیت تمام اداروں کے آراء کو سننا چاہیے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ترقی کا سارا عمل امن سے جڑا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ایٹمی مملکت ہے اسی لیئے ہمارے دشمنوں کو یہ بات قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اعلٰی عدلیہ سانحہ لاہور میں ہونے والے واقعہ کی غیر جانبداری کے ساتھ تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہناچائیں عوام کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت جانے والی ہے عوام شکرانے کے نوافل کیلئے تیار ہوجائیں پی ڈی ایم جلد عوام کو اس نااہل حکومت سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں