پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سعید بوریوال ، جنرل سیکرٹری گل نواز ناصر کی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ سے ملاقات

نورالحق بلوچ نے وفد کے تمام جائز مطالبات کے حل کے لئے مکمل تعاون اور جلد احکامات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی

اتوار 23 جنوری 2022 20:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سعید بوریوال ، جنرل سیکرٹری گل نواز ناصر نے سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کے ہمراہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبدالسلام زہری اور جنرل سیکرٹری طاہر ہوتک بھی موجود تھے۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی ضلعی عہدیداران نے سیکرٹری صحت کو محکمہ صحت لورالائی کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

نورالحق بلوچ نے وفد کے تمام جائز مطالبات کے حل کے لئے مکمل تعاون اور جلد احکامات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی کابینہ کے عہدیداران چیئرمین حاجی ریاض ، سینئر نائب صدر نصیب اللہ ، ظریف خان ناصر ، مرزا خان زمری ، جان میر حمزازئی ، نجیب اللہ ملازئی ، صالح محمد جلالزئی ، نوراللہ شبوزئی ، عبدالخالق شبوزئی ، جمال الدین موسیٰ خیل ، رفیع اللہ ، عبدالحمید بلوچ ، انور مسیح ، عبدالصمد اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے جائز مطالبات کے مکمل حل کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ او ابھی تک ہٹ دھرمی سے کام لے رہے ہیں۔ پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف انتقامی کاروائی میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ او نے ہوش کے ناخن سے کام نا لیا تو ہم مزکورہ شخص کے خلاف سخت احتجاج اور تالہ بندی کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں