yلورالائی،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد تھڑے خالی کرالیے گئے

بدھ 26 جنوری 2022 21:40

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی عبدالناصر نے ہمراہ لیویز فورس ، ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف روڈوز بھاگی بازار،صدر بازار،تحصیل روڈ،ژوب روڈ اور لورالائی کوئٹہ ؒN70 روڈ پر مختلف تجاوزات تھڑے خالی کرائے اور نوپارکنگ میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹریفک پولیس سارجنٹ کے ذریعے چالان کرائے لورالائی کوئٹہ روڈ پر واقع موٹرز شوروم مالکان کو اپنے شوروم کے سامنے گاڑیاں نہ کھڑی کرنے کی وارننگ دی اور دکانداروں کو کہا کہ روڈ پر اپنے سٹال نہ لگائیں کیونکہ روڈ تنگ ہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے انہوں نے دکانوں ہوٹلوں کے سامنے تجاوزات کرنے والوں کو جرمانہ کیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ایک طرف روڈ تنگ ہیں اور دوسری جانب دکانداروں اور شوروم مالکان نے تھڑے اور دکانوں کے سامنے موٹر سائیکل کھڑے کر رکھے ہیں جسکی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوتی ہے جسکی وجہ سے مسافروں اور خاصکر مریضوں کو لانے والی ایمبولینسز کو شدید مشکلات کا شکار ہونا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ راہ چلتے مسافروں کو تکلیف نہیں دینی چاہئیے لیکن ہم جان بوجھ کر روڈ کو بلاک کر کے مسافروں کو تنگ کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے کہ عوام کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ روڈ پر تھڑ ے بنانا اور اسکو ناجائز بلاک کرنے والوں کو آڑھے ہاتھوں لیا جائیگا انہوں نے تمام کاروباری حضرات اور موٹر سائیکل شوروم مالکان کو وارننگ یتے ہوئے کہا کہ اپنے تھڑے خود ختم کر دیں ورنہ انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں