جرائم کی بیخ کنی کے لئے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات ناگزیر ہیں ،ڈاکٹر عیتق الرحمن شاہوانی

ڈکیتی،راہزنی اوردیگر جرائم کے سدباب کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے کیونکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 27 جنوری 2022 23:02

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عیتق الرحمن شاہوانی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع میں امن وامان کا جائزہ لیا گیا جہاں لیویز تھانوں اور چوکیوں کے آفیسران نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عیتق الرحمن شاہوانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات ناگزیر ہیں ڈکیتی،راہزنی اوردیگر جرائم کے سدباب کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے کیونکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح بڑھنے پر متعلقہ لیویز افسر سے جواب طلبی کی جائے گی عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی برتنے والے افسروں کو جواب دینا ہوگا اعداد وشمار کی بجائے جرائم کے سدباب کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں امن وامان کی صورتحال کا باقاعدگی سے خود جائزہ لوں گاکیونکہ جرائم کا خاتمہ اورعوام کے جان و مال کا تحفظ پہلے اوردوسرے کام بعد میں ہیں کارکردگی کا مظاہر کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایاجائے ضلع میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا لیویز فورس عوام کی خدمت میں کوئی کسر ر نہیں چھوڑیں کارکردگی پیش کرنے والے لیویز اہلکاروں کو بھرپور سپورٹ کیا جائیگا لیویز افسران ہر تحصیل اور یونین میں سائلین کے مسائل حل کریں اہلکاروں کو عوام کے ساتھ نرمی اورخوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے سائل کو تھانوں میں تبدیلی کا احساس ہونا چاہیے عوام کی جان و مال کے تحفظ لیویز کی ذمہ داری ہے تمام انچارج اپنے علاقوں میں گشت کو یقینی بنائیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ڈپٹی کمشنر لورالائی نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں پور مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ انہیں پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیر التواء کیسوں کو جلد نمٹانے کے لئے تیزرفتاری سے اقدامات کیے جائیں گے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بوری عبد النا صر اوتما نخیل، تحصیلدار ثناء اللہ لونی اور تمام لیویز آفیسروں نے شرکت کی ہے

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں