ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہیں وہ غریب اور لاچار مریضوں کی بہتر انداز میں علاج کریں

کسی قسم کے تساہل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ڈاکٹرز اپنے جائے تعیناتی پر موجود رہیں،کمشنر لورالائی ڈویژ ن بشیر احمد خان باز ئی

جمعرات 27 جنوری 2022 23:02

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) کمشنر لورالائی ڈویژ ن بشیر احمد خان باز ئی نے گز شتہ روز یٹچنگ اہسپتال لورالائی کا دورہ کیا۔ ایم ایس ڈا کٹر محمد انور حمز ہ زئی نے کمشنر لورالائی ڈویژن کا استقبال کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ, چلڈرن وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال ایم ایس ڈا کٹر محمد انور حمز ہ زئی نے بریفنگ دیتے ہوئے ہسپتال میں علاج معالجہ اور عوام کو دی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کی صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر سرجن ڈاکٹر احسان اللہ۔

ڈاکٹر آمجد اور دیگر ڈاکٹر ز موجود تھے کمشنر لورالائی ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے اسپتال کے منتظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہیں وہ غریب اور لاچار مریضوں کی بہتر انداز میں علاج کریں اس سلسلے میں کسی قسم کے تساہل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ڈاکٹرز اپنے جائے تعیناتی پر موجود رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ اہم شعبہ ہے اس شعبے پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں کے انچارج اپنی ڈیوٹی کی پابندی کریں وہ خود ہی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کریں گی.انہوں نے ہسپتال کے انچارج کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں طبی آلات اور ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ سرکاری ہسپتالوں اور بی ایچ یوز عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ ہسپتالوں میں او پی ڈیز سمیت شعبہ حادثات زچگی مراکز اور دیگر شعبہ جات کا عملہ اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

کوویڈ 19 کی حالیہ لہر اومی کرون کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں ڈاکٹروں اور طبی عملے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طب کا شمار دنیا کی عظیم ترین خدمات کے شعبوں میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر اور ہسپتال کا عملہ مسیحا ہوتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ اپنے فرائض ایمانداری، خلوصِ نیت اور باقاعدگی سے ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت پر سخت ایکشن لیا جائے اور متعلقہ عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں