ضلع بھر میں تعلیمی ماحول میں بہتری لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ ملکر بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،ڈاکٹر عتیق الر حمن شا ہو انی

غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں کی کٹوتی کو ہر صورت یقینی بنائی جائیں ہم کسی صورت تعلیمی ماحول میں خلل برداشت نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنرلورالائی

جمعرات 27 جنوری 2022 23:02

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنرلورالائی ڈاکٹر عتیق الر حمن شا ہو انی نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیمی ماحول میں بہتری لانے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ ملکر بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ جہالت کی تاریکی کا خاتمہ کیا جاسکے ہمارا مقصد تعلیمی ماحول کو مزید پروان چڑھانا ہے انہوں نے کہاکہ غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں کی کٹوتی کو ہر صورت یقینی بنائی جائیں ہم کسی صورت تعلیمی ماحول میں خلل برداشت نہیں کریں گے بند اسکولوں کو کھولنے کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرجنر ل قاسم خان کا کڑ۔

اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو یحیی خا ن کا کڑ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عارف ترین۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر۔ سمیت دیگر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران شریک تھاجلاس میں ضلع بھر میں جاری درس و تدریسی عمل کے متعلق تفصیلات سے آگاہی فراہم کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الر حمن شا ہو انی نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیمی ماحول کو مزید تقویت دینے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہماری نئی نسل علم کے ہتھیار سے مزید ترقی حاصل کر سکے انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی کٹوتی کو بھی یقینی بنایا جائے ہمارا مقصد کسی کی دل آزاری یا تنخواہ کی کٹوتی کرنا نہیں بلکہ تعلیم کی سرگرمیوں کو مزید تقویت دینا ہے غیر حاضر اساتذہ کو چاہیے کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں ہمیں ضلع بھر کے ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں بچیوں اور بچوں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں ان کے ازالے کے لئے تمام محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران سوشل ویلفیئر سے مدد حاصل کریں تاکہ طالب علموں کو تعلیم کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا ازالہ ممکن ہو سکے انہوں نیکہا کہ علم کی شمع کو مزید روشن کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کوئی کسر نہیں چھوڑے گی آفیسران اسکولوں میں تعلیمی عمل کے جائزے کے لیے اسکولوں کا وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں