پی ڈی ایم ملک میں آئین کو تبدیل کرنے اور صدراتی نظام لانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گی ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

مہنگائی کی اصل وجہ ائی ایم ایف ہے جو جعلی حکومت کو ڈکٹیٹ کررہی ہے ، مرکزی سینئر نا ئب صد ر مسلم لیگ (ن )و رہنما پی ڈی ایم

جمعرات 27 جنوری 2022 21:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد رسابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں ائین کو تبدیل کرنے اور صدراتی نظام لانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے ملک کو خطرے میں دیکھ رہے ہماری سلامتی اس وقت داو پر لگی ہوئی ہے مہنگائی کی اصل وجہ ائی ایم ایف ہے جو جعلی حکومت کو ڈکٹیٹ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا شروع میں نوے دنوں میں کرپشن کو ختم کرنے کا بیان قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے حالیہ رپورٹ میں پاکستان بد عنوانی اور کرپشن میں 124 سے 140 نمبر آگیا جسکے بعد وزیر اعظم اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہوجائیں انہوں نے کہا کہ جی بی کے سابق جج شمیم رانا کے حقائق پر مبنی انکشافات کے بعد ہمارا الیکشن 2018 کے حوالے سے جو موقف رہا کہ الیکشن میں نا صرف سنگین دھاندلی ہوئی بلکہ یہ الیکشن نواز شریف کو الیکشن کے جمہوری حق سے دور رکھنے کی بھی ایک واضح سازش تھی انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا غیر قانونی و غیر ائینی طریقے سے میاں نواز شریف کی منتخب حکومت کو ختم کرنے اور انپر تاحیات پابندی کا حساب ضرور مانگیں گے ہم موجودہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لیکر اعلٰی سطح پر عدالتی تحقیقات کراکر اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں انہوں نے کہا کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے قوم بہت جلد اس نااہل ترین حکومت کے خاتمے کی نوید سنی گی عوام پر مہنگائی مسلط کرنے والی حکومت کو اب کسی صورت رہنے نہیں دینگے ملک کے تمام بحرانوں کا حل صاف و شفاف الیکشن ہے عوام کو ایک موقع دیا جائے کہ کس کے حق میں ہیں انہوں نے کہا کہ ای وی ایم اور نیب آرڈینینس پر اپوزیشن یک آواز ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سیریس شکل اختیار کرچکی ہے عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں ملک کی بقاء و سلامتی کو نقصان پہنچانے والی حکومت کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے تک ملک ترقی و خوشحالی سے محروم رہے گا قومی اسمبلی اور سینٹ کو بائی پاس کرکے تمام قانون سازی صدر ہاوس سے براہ راست آرڈینینس سے کی جارہی ہے جو کہ ایوانوں کی توہین ہے موجودہ حکومت تاریخ کی ناہل ترین حکومت ثابت ہوئی ہے عمران خان کو فیصلے کا کوئی اختیار ہی حاصل نہیں ہے سب کام اوپر سے ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ادویات کی نرخوں اور پیٹرول گیس بجلی کے بلز میں اضافہ سے عوام زمیندار ٹرانسپورٹ تاجرز کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملک کو بد ترین سیاسی بحران ا ور معاشی ناکامیوں سے نکالنے میں قوم کو 23 مارچ کو سڑکوں پر نکالنے میں کامیاب ہونگے قوم انکے ساتھ کھڑی ہے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں