لو رلائی پو لیس کی کارروائی ، پستول بمعہ کارتوس برآمد، ایک شخص گر فتار

ہفتہ 14 مئی 2022 23:54

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) لو رلائی پو لیس کی کاروائی ایک عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کر کے ایک شخص کو گر فتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق ایس ڈی پی او لورالائی اکبر علی بگٹی کے زیر نگرانی سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر محمدخان باتوزئی ہمراہ ملازمان سی آئی اے دوران چکنگ ایک شخص احسان اللہ ولد جاراللہ قوم ناصر سکنہ کلی ٹھٹی لورالائی سے ایک عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا ملزم کیخلاف پولیس تھانہ صدر لورالائی میں مقدمہ 13E آرمز آرڈینس درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں