ملک کی قیادت آج مظبوط ہاتھوں میں ہے ، سرداراسرار ترین

ہماری مسلح افواج کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی بیرونی اور اندرونی طاقتیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی،وفاقی وزیر

ہفتہ 14 مئی 2022 23:23

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) وفا قی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین نے کہا ہے کہ کراچی کے مصروف ترین صدر میں دہشت گردی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو افراد کی شہادت اور سترہ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہ جامعہ کراچی میں دہشت گردی میں چینی اساتذہ کو ٹارگٹ بنانے کے بعد اب معصوم افراد کو نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس شہر میں بدامنی سے پورا ملک متاثر ہوتا ہے ہماری حکومت کا اقتدار میں آنے کے بعد ملک دشمن عناصر ملک میں فساد بد امنی اور لاقانونیت پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں دہشت گردوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک کی قیادت آج مظبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری مسلح افواج کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی بیرونی اور اندرونی طاقتیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی بھارت اسرائیل مل کر ملک میں سی پیک کو روکھنے اور اسے نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کی وزارت داخلہ کو سختی کے ساتھ ہدایات دی ہیں عام الیکشن ہونگے لیکن انتخابی اصلاھات کے بعد انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت پر حکومت سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات پر ماہانہ اربوں کی سبسڈی دی جارہی ہے جو کہ یقینا خزانے پر بوجھ ہے لیکن عوام کے مشکلات کے سامنے یہ کچھ بھی نہیں انہوں نے کہا کہ بجلی گیس اور پیٹرول بحران سب عمران خان کے پیدا کردہ ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پی ٹی ائی کے منحرف اراکین اسمبلی کی رکنیت کو ختم نہ کرنے کے فیصلے پر خوشی ہوئی کیوککہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور نہ انہوں نے وزیر اعظم کے الیکشن میں ووٹ دیا اور نہ پی ٹی ائی چھوڑی انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کیئے جارہے ہیں ہم بھارت سمیت تمام ممالک سے تجارت کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت کو پہلے مسئلہ کشمیر پر بات کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ آٹے اور نہ چینی کا بحران آنے والا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ڈس انفارمیشن پیدا کرکے عوام میں بد گمانیاں پیدا کررہی ہے جسکا ہم دٹ کر مقابلہ کرینگے موجودہ حکومت ملک کو تما م کرائیسز اے نکالنے میں کامیاب ہوجائینگے انہوں نے سی ٹی ڈی تھانہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں