لورالائی میں پانی کی قلت دور کرنے کیلے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 18 مئی 2022 22:54

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) واٹر ایمرجنسی کے حوالے سے کمشنر لورالائی ڈویژن کے زیرصدارت مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور ماہرین کا اجلاس بدھ کو بھی جاری رہالورالائی میں پانی کی قلت دور کرنے کیلے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور اس سلسلے میںواٹر ایمرجنسی نفاذ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیںپانی کی قلت اور واٹر ایمرجنسی کے سلسلے میں بہت جلد لورالائی میں ایک جرگہ منعقد کیا جائیگاجرگے میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے سرکاری نمائندے بھی شریک ہونگے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پٹھانکوٹ چشمے کے قریب تمام بور بند کرینگے اور چشمے سے نکلنے والے پانی پائپ کیلے سیاسی پارٹیوں کے مشاورت سے ایک کمیٹی بنائی جائیگی جو شہر اور کینٹ جانے والے پائپ کی مکمل نگرانی کریگی، عوام کو پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہیں اس موقع پر اے این پی لورالائی کے صدرمنظور ایڈوکیٹ نے لورالائی شہر کے قریب ڈیمز اور تمام ڈیمز کی صفائی کرنے کا مطالبہ اور 6سال سے جاری مڑہ تنگی ڈیم کو ایمرجنسی کے صورت میں فی الفور بنانے کا مطالبہ کیا اورسہن ندی، مڑہ تنگی ڈیم سے لورالائی کیلے پانی فراہمی کے سروے بھی واٹر ایمرجنسی میں شامل ہیں، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری عطااللہ کاکڑ نے کہا ہمارے سرکاری سکولز میں طلبا کی کمی اور سکولز بندش کی سخت نوٹس لیا جائے اورسرکاری اساتذہ کے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروایاجائے اور پرائیوٹ سکولز میں سرکاری ٹیچرز کے بچوں کے داخلے پر پاپندی عائد کی جائے اساتذ کے بچوں کے پرائیوٹ سکولز میں داخلے کی بندش سے ہی سرکاری سکولز اساتذ اپنے بچوں کے خاطر ہمارے بچوں پر بھی توجہ دینگے تعلیمی اداروں کے بہتری کیلے ڈپٹی کمشنر کے سخت اقدامات کرنے چاہیے تعلیمی اداروں کے بحال کیلے ہم ڈپٹی کمشنر کیساتھ ہر قسم تعاوں کیلے تیار ہیں، عطااللہ کاکڑ نے لورالائی شہر آبادی میں ڈائیو بسیز کا تیز رفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری کے باعث ڈائیو بسیز کا شہر میں داخلہ میں پابندی لگائی جائے لورالائی شہر میں لگائے گئے سی سی ٹی کیمروں کو مزید فعال کیا جائے بلدیاتی الیکشن میں حکومتی نمائندوں کا دورئے اور مراعات کے اعلانات، سرکاری مشینری کے استعمال کا سختی سے نوٹس لیا جائے لورالائی میں بلدیاتی الیکشن کوڈ آف کنڈیکٹ کے سرعام خلاف ورزی شروع ہے الیکشن کمیشن اسکا فوری نوٹس لے اورکوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر ہمیں سخت احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے پولنگ پرئزائیڈنگ افیسران کو میرٹ پر تعینات کیا جائے،سیاسی بنیادوں پر اساتذکی پریزائیڈنگ افیسر کی تعیناتی نہ کیا جائے، آل پارٹیز کا مشترکہ لائحہ عمل پرایزائیڈنگ آفیسر کے تعیناتی کیلے ایک کمیٹی بنایا جائے صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی اولین ذمہ داری ہی

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں