لورالائی،حکومت ایم کیو ایم کے تمام تحفضات کو ختم کریگی،وفا قی وزیر دفاعی پیداوار

اتوار 26 جون 2022 22:30

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) وفا قی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرے گی ۔ وزیر اعظم نے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بھی بنا دی ہے۔ مخلوط حکومتوں میں اتحادی جماعتوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی جماعت ہے انکے مسائل گھمبیر ہونے کی وجہ سے کچھ وقت لگے گا لیکن وزیر اعظم شہباز شریف تمام اتحادی پارٹیوں کو برابری کی نظر سے دیکھ رہے ہیں اور مساوی سلوک کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔ ملک میں پارلیمانی طرز جمہوریت سے ہی ملک کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ہمارے آئین میں ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجا ئش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔

(جاری ہے)

ملک میں عام الیکشن صاف اور شفاف کرانے کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے جلد نکال لیں گے ۔حکومت چند ماہ میں مہنگائی پر کنٹرول حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ ملک میں بجلی اور گیس کا کوئی بڑا بحران نہیں آنے والا تاہم اسکی شارٹیج کا ضرور ہمیں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سابق حکومت کے ائی ایم ایف کے معاہدہ کے تحت کر رہے ہیں اور پیٹرول پر لیوی کی ہم نےبڑی مخالفت کی لیکن آئی ایم ایف اس کو لاگو کرنے پر بضد رہا کیونکہ وہ معاہدے کی شق تھی لیکن ہم نے یک دم اسمیں اضافہ کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں گوادر میں سو بیڈ کے ہسپتال اور ماہی گیروں کیلئے چار سو ایکڑز اراضی پر جدید کالونی تعمیر کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ گوادر اور دیگر اضلاع کیلئے ایران سے سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ بھی ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عملی ترقی کیلئے وفاق نے پی ایس ڈی پی میں ایک سو ارب کا ترقیاتی فنڈز مختص کر دیئے ہیں ۔

وفاق بلوچستان کو نظر انداز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا سی پیک پروجیکٹ سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائوں گا۔ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہےا سپر ہر صورت عمل پیرا ہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کا حصہ بنا ہوں اور یہ تمام مسائل آئندہ چودہ ماہ میں حل کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائوں گا ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں