حکومت کسی کے بلیک میلنگ میں آئے بغیر ایم کیو ایم کے تحفظات کو ختم کرنے کی کوشش کریگی ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

پیر 27 جون 2022 19:29

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ سابق سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان سے ہم نے چار سال تک ایک ہی مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں عام الیکشن کرایا جائے لیکن انہوں نے ہمارے اس آئینی اور جائز مطالبے کو ماننے سے صاف انکار کیا اور الٹا نیب کو ہمارے خلاف استعمال کرکے ناجائز کیسز بنوائے میاں نواز شریف وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خواجہ سعد رفیق رانا ثناء اللہ پر ہیروئن کا جعلی کیس بنایا اب عمران خان آج کس منہ سے الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں ہم ملک کو ٹھک کرنے کے بعد ضرور اپنے وقت پر ہی الیکشن کرائینگے اور الیکشن اتنے شفاف ہونگے کہ تاریخ میں کوئی 2023 کے الیکشن پر انگلی نہیں اٹھا سکے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کے بلیک میلنگ میں آئے بغیر ایم کیو ایم کے تحفظات کو ختم کرنے کی کوشش کریگی وزیر اعظم نے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بھی بنا دی ہے مخلوط حکومتوں میں میں اتحادی جماعتوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں ا وزیر اعظم شہباز شریف تمام اتحادی پارٹیوں کو برابری کے نظر سے دکھ رہے ہیں اور مساوی سلوک کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا دینگے عمران خان کو عدم اعتماد کے زریعے نہ ختم کرتے تو وہ ملک میں صدارتی نظام لے آتے جسکی آئین ہر گز اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ائینی مدت پوری کریگی ملک میں عام الیکشن صاف اور شفاف کرانے کیلئے انتخابی اصلاحات ناگذیر ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے جلد نکال لینگے حکومت چند ماہ میں مہنگائی پر کنٹرول حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی ملک میں بجلی اور گیس کا کوئی بڑا بحران نہیں آنے والا تاہم اسکی شارٹیج کا ضرور ہمیں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سابق حکومت کے ائی ایم ایف کے معاہدہ کے تحت کر رہے ہیں اور پیٹرول پر لیوی کی ہم بڑی مخالفت کی لیکن ائی ایم ایف اس کو لاگو کرنے پر بضد رہا کیونکہ وہ معاہدے کی شق تھی لیکن ہم نے یک دم اس میں اضافہ کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کیا لیکن اسکو مختلف مرحلوں میں لاگو کرنے پر مجبور ی سے حامی بھری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں گوادر میں سو بیڈ کے ہسپتال اور ماہی گیروں کیلئے چار سو ایکڑز اراضی پر جدید کالونی تعمیر کی جائیگی وزیر اعظم نے پی ایس ڈی پی میںبلوچستان کوایک سو ارب کا ترقیاتی فنڈز مختص کر دیا ہے جسکو شفاف طریقے سے استعمال کرنا اب بلوچستان حکومت کی زمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کو نظر آنداز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا سی پیک پروجیکٹ سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کا احساس محرومی کے مکمل خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں دہشت گردی کے واقعہ میں دو سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اثہار کرتا ہوں اور ہمیں کی قربانی پر فخر ہے وہ اسلا م قوم اور ملک کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں دہشت گرد جلد اپنے اصل انجام کو پہنچنے والے ہیں یہ جنگ نواز شریف نے شروع کی تھی اور اسمیں ہم بہت جلد سرخرو ہونگے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں