لورالائی کو ہر قسم کے منشیات سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے ،مجیب الرحمن لونی

منشیات ہمارے نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے منشیات کا عادی معاشرے میں زلالت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتا ہے، انچار سی آئی اے

پیر 27 جون 2022 23:12

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) سی آئی اے انچارج لورالائی مجیب الرحمن لونی نے کہا کہ لورالائی کو ہر قسم کے منشیات سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے منشیات ہمارے نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے منشیات کا عادی معاشرے میں زلالت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی منشیات کو حرام قرار دیا گیا ہے منشیات کا عادی چھوری کے علاوہ دیگر جرایم میں بھی ملوث ہوتا ہے وہ کسی کام کے لایق نہیں ہوتا سی آئی اے پولیس میں زمہ داری ملتے ہی شہر وگردونواح میں منشیات کے خلاف کریک ڈوان کرنے کا فیصلہ کیا ہے لورالائی کو منشیات فری ضلع بنانے کا عزم کر لیا ہے قانو ن کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جا ئے گی اور نہ کسی دباو اور لالچ کو خاطر میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس حوالے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ژوب رینج صاحبزادہ بلال عمر اور قائمقام ایس پی کی خصوصی سرپرستی بھی مجھے حاصل ہے اور انکے خصوصی ہدایات پر منشیات کیخلاف کاروائی جاری رہی گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب نیو اڈا لورالائی میں کاروائی کے دوران دو مشکوک خواتین کو گرفتار کئے جنہوں نے اپنی شناخت ماں اور بیٹی بتا کر کر دی پولیس نے ایک خاتون کے قبضے سے 4800 گرام چرس برآمد کرلی خاتون کے شناخت زوجہ جانان. اور دختر جانان سکنہ کچلاک کوئٹہ کے نام سے ہوئی گرفتار خواتین کی خلاف پولیس تھانہ صدر لورالائی میں کنٹرول آف نارکوٹکس کا مقدمہ درج کرلیا انہوںنے کہا کہ گرفتار خواتین کی پرانی ریکارڈ بھی چیک کررہے ہیں منشیات کے سمگلنگ میں خواتین کا کردار اہم رہتاہے سی آئی اے لورالائی کے محدود وسائل کے باوجود جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشاں کیخلاف کاروائیاں جاری رکھی جا ئے گی۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں