ایس ایچ او کریم مندوخیل کے خلاف جرم چھپانے پر مقدمہ درج کیا جائے، کانسٹیبل

مجھے فون کرکے تھانے بلایا اورکہا چرس پکڑی ہے ، مراسلے پر دستخط کردو تاکہ ملزم عادل پرویز کیخلاف مقدمہ درج کیا جاسکے

بدھ 29 جون 2022 22:13

ٍلورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) پولیس تھانہ صدر لورالائی میں تعینات سب انسپکٹر محمد عارف زخپیل نے ایس ایچ او لورالائی کریم مندوخیل پر الزام عائد کرتے ہوئے ڈی آئی جی لورالائی کو تحریری درخواست جمع کرکے موقف اختیار کیا ہے کہ میں آنجناب کے زیر سایہ پولیس تھانہ صدر لورالائی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں مورخہ 28/04/2022 کو مجھے کانسٹیبل بلال نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ تھانے پہنچو چرس پکڑی ہے مراسلے پر ایس ایچ او نے کہا ہے کہ دستخط کردو۔

اور پھر اسکے بعد ایس ایچ او کریم مندوخیل نے بھی مجھے اس بابت فون اور میسج کیا۔میرے علاہ دلاور زمان سب انسپکٹر تھانہ صدر لورالائی کو بھی ایس ایچ او نے تھانے پہنچنے کی ہدایت کی تھی تاکہ برآمد شدہ چرس کے ملزم کے خلاف مدعی مقدمہ بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

جب میں تھانے پہنچا تو مجھے بلال کانسٹیبل نے بتایا کہ ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ تھوڑا انتظار کروتھوڑی دیر کے بعد جب میں نے روزنامچے میں کانسٹیبل سیف اللہ سے مراسلے کے بارے میں پوچھا تو اسنے بتلایا کہ ایس ایچ او کریم مندوخیل نے بتلایا ہے کہ ملزم پرویز عادل سب انسپکٹر کا بھائی ہے۔

ایس ایچ او کریم مندوخیل نے آفیسران بالا کی ہدایت پر ملزم کو چھوڑ دیا ہے چند گھنٹوں کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ایس ایچ او نے برآمد شدہ چرس کو بھی چھپالیا ہے۔اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔جرم چھپانا تعزیراتی جرم ہے ۔والا عرض یہ ہے کہ ایس ایچ او کریم مندوخیل کے خلاف جرم چھپانے پر مقدمہ درج ہونا چاہئیے۔تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے۔

اور آئندہ اسطرح کے حرکت کی دوسرے پولیس آفیسران جسارت نہ کرسکے۔ایس ایچ او کریم مندوخیل انتہائی بد شہرت شخص ہے۔دکی میں تعیناتی کے دوران اپنی کرپشن چھپانے کے لئے اپنے بالا افیسر ایس پی دکی پر ناجائز الزامات عائد کرتے ہوئے سرکاری روزنامچے کو چھپایا تھا۔اس بارے عرض یہ ہے کہ سابقہ ایس پی دکی رحیم اچکزئی سے بھی معلومات کی جاسکتی ہیں۔مزید عرض یہ ہے کہ میری تعیناتی کے دوران ایس ایچ او کریم مندوخیل کار سرکار میں دلچسپی نہیں لیتا ہے اور صرف ان کاموں میں دلچسپی لیتا ہے جسمیں اسکا ذاتی مفاد ہو۔اور بھی کچھ اسطرح کے الزامات ہیں جسکو فدوی تحریری طور پر بیان نہیں کرسکتا۔جوکہ فدوی اردلی روم میں آنجناب کو بتائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں