ملک میں مہنگائی ایک حقیقت ہے جس کو نہیں جھٹلا سکتے،سردار یعقوب خان ناصر

بدھ 29 جون 2022 23:43

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ایک حقیقت ہے جس کو نہیں جھٹلا سکتے کمر توڑ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں لیکن ہم یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ مہنگاء کی اصل زمہ دار عمران خان اور انکی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سفید پوش اور مڈل کلاس کیلئے کء ریلیف پیکجز لانچ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک فسادی سیاست انتشار اور عدم استحکام کا ہر گز متحمل نہیں ہو سکتاانہوں نے کہا کہ ملک میں 15 جولاء تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیگی مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی مخلوط حکومت عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھی گی ہمیں کوء طاقت خدمت سے نہیں روک سکتی وزیر اعظم شہباز شریف اور سی ایم پنجاب حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنایا گیا انپر 16 ارب روپے کا کیس بے بنیاد ہے انہوں نے ملک کے خزانے سے ایک پاء نہیں لی انھیں ایک سازش کے تحت پنسایا جا رہا ہے لیکن پاکستان کی عدلیہ سے ہمیں امید کہ وہ انصاف کرکے سابقہ روایات کو برقرار رکھکر انصاف کا بول بالا کریگی انہوں نے کہا کہ تمام تر انکوایریوں کے باوجود وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب پر اب تک ایک پاء کا کرپشن ایف اء اے سمیت کوء بھی ادارہ ثابت نہیں کر سکا ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم جلد ان من گھڑت کیسز سے باعزت بری ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلوچستان کی توقی کا خواب ضرور پورا کرینگے انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرتے ہوئے بلوچستان سے مزید پانچ لاکھ غریب گھرانوں کو شامل کرکے عوام سے محبت کا دلی اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سیندک اوراور سی پیک میں صوبے کے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جایئگاانہوں نے کہا کہ ہم ملک میں مہنگاء کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں ہمنے اپوزیشن میں سب سے زیادہ مارچ اور تحریکیں مہنگاء کیخلاف کیں انہوں نیکہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑہانا بڑا مشکل فیصلہ تھا لیکن وزیر اعظم نے آٹھ کروڑ کم آمدن افراد کیلئے 28 ارب کے پیکج کا اعلان سے مہنگاء شکار افراد کو ریلیف ملیگا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پروگرام سے ملک کے خزانے پر اسکے اچھے اثرات مرتب ہونگے غریبوں نے ہمیشہ ٹیکس دیا اب شرافیہ کو قربانی دینے کیلئے تیار ہونا پڑیگا انہوں نیکہاکہ ملک میں سیاست سے نفرتوں تعصبات اور گالی گلوچ کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے عمران خان ملک میں مہنگاء کے سب سے بڑے زمہ دار ہیں جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت میں دس روپے کمی کا اعلان کر کے حکومت کیلئے مسایل پیدا کیئے اور اوگرا کابینہ سمیت کسی سے اسکی منظوری نہیں لی الٹا اء ایم ایف کو یقین دلایا کہ وہ تیس روپے پیٹرول بڑہا ینگے انہوں نے کہا کہ الیکشن کا مطالبہ عمران خان کا ایک خواب ہے اسمبلی اور حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور عام الیکشن اگست 2023 میں ہونگے حکومت کے خلاف کوء سازش کامیاب نہیں ہوگی عمران خان کا لانگ مارچ کا اعلان ہوا برد ہوگیا وہ اب کسی صورت اسلام آباد نہیں آیئنگے عوام نے انکے کال کومسترد کر دیا ہے اگر انہوں نے کوء دانستہ غلطی کر بھی ڈالی تو وفاقی حکومت اسکو ہر حالت روکھی گی

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں