میونسپل کمیٹی لورالائی کے 2 وارڈ پر ری پولنگ کیلئے سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے، ایس ڈی پی او لورالائی

جمعہ 1 جولائی 2022 23:39

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) میونسپل کمیٹی لورالائی کے 2 وارڈ پر ری پولنگ کے لئے سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے، ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او لورالائی سردار نصراللہ حمزازئی نے اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ لورالائی میںری پولنگ میونسپل کمیٹی کے 4 اور 5 وارڈ کے زنانہ پولنگ پر آج 2 جولائی کو ہونگے وارڈ نمبر 04 اور 05 کے ٹوٹل 900 فی میل رجسٹرڈ ووٹ ہیں انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر امیدواران کے علاوہ کسی شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی عوام پولنگ کے روز امن و بھائی چارے صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ پولنگ کے اندر اورباہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا ئے گی پولنگ کے دن عوام شرپسند عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور بروقت پولیس کو اطلاع کریں پولنگ کے آس پاس ہر قسم اسلحہ نمائش پر مکمل پاپندی ہوگی اسلحہ نمائش کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں